سانحہ قطیف - مسجد کو نشانہ بنانا بھیانک جرم ہے - سعودی علماء بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

سانحہ قطیف - مسجد کو نشانہ بنانا بھیانک جرم ہے - سعودی علماء بورڈ

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی عرب کے سر بر آوردہ علماء بورد نے قطیف کمشنری کی ایک مسجد میں خود کش دھماکہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کو نشانہ بنانا بھیانک جرم ہے ۔ دھماکہ کرنے والے بیرونی سازشی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جن کا کوئی دین اور ایمان نہیں ۔ دھماکے کا بنیادی مقصد سعودی عوام کے وحدت اور یکجہتی کو نشانہ بنانا ہے ۔ دریں اثناء سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور سر برآوردہ علماء بورڈ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ قطیف کی مسجد کو نشانہ بنانا عظیم جرم ہے جس مقصد ملک میں فتنہ و فساد پھیلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت اپنے جنوبی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہے اور دہشتگردوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ہمارے ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ مسجد پر حملہ سعودی عوام کو پہلے سے زیادہ متحد کردے گا ۔ بے گناہ نمازیوں کی جان لینے سے ان دہشت گردوں کے خلاف عوام الناس کی نفرت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہری اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسری کی تقویت کا باعث بنے ۔ عام شہری اس ملک کے امن و امان کا اولین نگراں ہے۔ دوسری طرف وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے قطیف سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے جو عناصر ہیں ان کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر ملک میں تفرقہ اور انتشار پید اکرنے کی کوشش کی ہے ۔ سعودی عرب کے تمام عوام دہشتگردی کی تمام شکلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ جو لوگ اس انسانیت سوز واقعہ کے پیچھے ہیں انہیں جلد اپنے کئے کی سزا ملے گی ۔ ادھر وزیر صحت ڈاکٹر کالد الفالح نے القطیف جنرل اسپتال کا دورہ کرکے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو پیش کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وزیر صحت کے ساتھھ مشرقی ریجن میں محکمہ صحت کے تمام اہلکارموجود تھے ۔ وزیر صحت نے قطیف کمشنری اور قرب و جوار کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دورہ کے دوران وزیر صحت نے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ واضح رہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو5اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر صحت کی ہدایت پر قطیف جنرل اسپتال ، الموساۃ اسپتال، دمام اسپتال ، زہرہ پولی کلینک اور مضر پولی کلینک میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔جہاں زخمیوں کو طبی امدا ددی جارہی ہے ۔

دریں اثنا جدہ سے اردو نیوز کی علیحدہ اطلاع کے بموجب قطیف کمشنری کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شدید لہجے میں مذمت کی ہے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد واٹس اپ ، فیس بک ، ٹوئٰتر اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ دھماکہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی اور ہر ایک نے متوفیوں اور زخمی ہونیو الوں کے ساتھ اپنے طریقے سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ واٹس اپ اور فیس بک پر شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے سعودی عرب کے پرچم کو پروفائل پکچر بنایا ہے۔شہداء اور زخمیوں کی تصویروں کو ملک بھر میں پھیلایا گیا۔ شہریوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وہ اہل قطیف کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ شہریوں نے کہا کہ اس طرح کے دھماکے ملک میں تفرقہ پیدا نہیں کرسکتے ۔ پیغامات میں کہا گیا کہ ملک کے تمام افراد ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ شہریوں نے متوفین کے بلندی درجات کے لئے دعا کی جب کہ زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دست دعا بلند کی ۔

Several casualties in Qatif mosque explosion
Qatif attack 'divisive design'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں