پی ٹی آئی
سیکوریٹی ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مدھیہ پردیش سے4افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس، بی جے پی ۔ آر ایس ایس قائدین پر دہشت گردانہ حملوں کا ایک منصوبہ اجاگر کیا ہے۔ دفتری ذرائع کے مطابق چاروں افراد جن کی شناخت عمران خان ، وسیم، رضوان اور انور قریشی کے طور پر کی گئی ہے مبینہ طور پریوسف الہند سے ربط میں تھے جو ان نوجوانوں کو حملوں کی انجام دہی کی ترغیب دے رہا تھا۔ ویب پر گفتگو اور دیگر سائبر شواہد کے مطابق یوسف ان چاروں سے حملوں کی انجام دہی کے سلسلہ میں ربط میں تھا ۔ یہ شوائد پچھلے کچھ عرصہ میں مرکزی تفتیشی اداروں اور مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے جٹائے تھے ۔ ذرائع کے مطابق جس وقت ان نوجوانوں نے یوسف جس کی شناخت سلطان عامر یا شفیق عامر کے طورپر کی گئی سے بات چیت شروع کی اس وقت وہ افغانستان میں موجود تھا لیکن اب اس کا ٹھکانہ مبینہ طور پر شام ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف الہند، ہندوستانی علاقہ میں آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ کا چہرہ ہے ۔ حالانکہ وہ حال ہی میں مارا جاچکا ہے اور یہ شبہ ہے کہ اس کا بھائی مبینہ طور پر اس کے ای میل اکاؤنٹ استعمال کررہا ہے ۔ یوسف سے ملی ہدایات کے مطابق راتلام سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں نے دو پستول حاصل کئے اور انہیں مقامی طور پر فراہم دھماکہ خیز اشیاء سے ایل ای ڈی بنانے کی تربیت دی جارہی تھی ۔ عمران خان جو مبینہ طور پر اس گروپ کا سرغنہ ہے نے2003تا2008کے دوران5مرتبہ دبئی اور ایک مرتبہ سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔
Plot to target cops, BJP-RSS leaders foiled
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں