سعودی عرب کو نیوکلیر اسلحہ فروخت کرنے پاکستان کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

سعودی عرب کو نیوکلیر اسلحہ فروخت کرنے پاکستان کی تردید

اسلام آباد
پی ٹی آئی
ان اطلاعات کے درمیان کہ سعودی عرب نے اپنے قریبی حلیف پاکستان سے نیو کلری اسلحہ حاصل کرلینے کا اہم فیصلہ کیا ہے ، حکومت نے یہاں اسے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کا نیو کلیر پروگرام خالصتاً اس کی جائز حفاظت خود اختیاری اور ٹھوس اقل ترین مزاحمت کی برقراری کے لئے ہے۔ لندن کے سنڈے ٹائمز اخبار نے حال ہی میں امریکہ کے نامعلوم سینئر عہدیداروں کے حوالہ سے کہا تھا کہ سعودی عرب نے دفاعی نقطہ نظر سے اہم فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے آف دی شیلف نیو کلیر اسلحہ حاصل کرلے۔ خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان کا نیو کلیر پروگرام اس کی اپنی سیکوریٹی کے لئے ہے اور اس پر سخت کمانڈ اور کنٹرول سسٹم موجود ہے ۔ نیو کلیر مملکت ہونے کے ناطہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہے ۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نیو کلیر معاملت کے تعلق سے سنڈے ٹائمز کی رپورٹ خارج کردی ۔ خلیل اللہ نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے دیسی ساختہ نیو کلیر پروگرام کے تعلق سے بین الاقوامی میڈیا میں پوری طرح بے بنیاد اور شر انگیز مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنڈے ٹائمز میں پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کے تعلق سے جو اسٹوری شائع ہووہ اسی مہم کا حصہ لگتی ہے اور یہ بالکل بے بنیاد ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحدید اسلحہ اور نیو کلیر تحفظ وسلامتی کے مقاصد کی تائید کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن میں تصادم کے مسئلہ سعودی عرب سے ربط میں ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن سے نجران( سعودی عرب ) پر گولہ باری پر اپنی تشویش ظاہر کرچکے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اس علاقہ میں تقریباً15ہزار پاکستانی رہتے ہیں اور پاکستان نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ان کی سیکوریٹی یقینی بنائے پاکستان نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھاکہ پاکستانی فوج ، سعودی عرب نہ بھیجی جائے ۔ سعودی عرب نے یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان سے فوجی تعاون مانگاتھا۔

Pakistan Denies Selling Nuclear Weapons To Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں