داعش کا شام کے نصف علاقہ پر کنٹرول - پالمیرا کے کھنڈرات پر بھی قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

داعش کا شام کے نصف علاقہ پر کنٹرول - پالمیرا کے کھنڈرات پر بھی قبضہ

بیروت
رائٹر
اسلامی اسٹیٹ (داعش) جس کا شام کے نصف سے زائد علاقہ پر کنٹرول ہوچکا ہے اس نے مغربی علاقہ کی جانب اپنی پیش قدمی شرو ع کردی جہاں وسطی شہر پالمیرا واقع ہے نگرانی کرنے والے گروپ نے یہ با ت بتائی ۔ عسکریت پسند گروپ جس کا شام کے شمال اور مشرق کے بیشتر علاقوں پر قبضہ ہوچکا ہے ۔ اس نے قدیم شہر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ پہلی متبہ اس نے بڑی آبادی والے سنٹر پر براہ راست شام کی تائیدی افواج سے قبضہ حاصل کرلیا ، جن علاقوں پر قبضہ کیا گیا ہے وہاں لوگ نہیں بستے، شام کے اہم شہروں میں دارالحکومت دمشق بھی شامل ہے جو مغربی کنارہ کے ساتھ لبنان کی سرحد اور ساحلی پٹی واقع ہے جو شام کی فوج کے لئے ترجیحی مقام ہے۔ اے پی کے بموجب اسلامی اسٹیٹ( داعش) کے عسکریت پسندوں نے پالمیرا میں آثار قدیمہ کے مشہور مقام پر آج کنٹرول حاصل کرلیا ۔ شام کے وسطی شہر پر قبضہ کے چند گھنٹوں بعد ہی انہوں نے کارروائی جس کے ساتھ ہی یہ تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ انتہا پسند چند ایک بیش قیمتی کھنڈرات کو تباہ کرسکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پڑوسی ملک عراق میں کیا تھا ۔ اسلامی اسٹیٹ نے کل تاخیر کے ساتھ پالیمرا ٹاؤن پر قبضہ کرلیا تھا جو کہ عسکریت پسند گروپ کی جانب سے ششدر کردینے والی کامیابی ہے ۔ یہ کامیابی فوجی حکمت عملی کے اہم شہر رمادی پر قبضہ کے چند دن بعد حاصل کرلی جو کہ عراق میں سنیوں کے سب سے بڑے صوبہ میں واقع ہے جیسے ہی آئی ایس نے پالمیرا پر قبضہ کرلیا ۔ سرکاری افواج حملہ کا سامنا کرنے میں ناکام ہوگئیں اور شام کے فوجیوں کو وہاں سے فرار ہوتے دیکھا گیا ۔ یہ بات ایک کارکن نے بتائی۔ دمشق میں سرکاری ٹی وی نے بھی یہ اعتراف کیا کہ حکومت کی افواج ٹاؤن سے دستبردار ہوچکی ہیں ۔ برطانیہ میں قائم آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے رمی عبدالرحمن نے کہا کہ انتہا پسندوں نے آثار قدیمہ کے مقام پر نصف شب کے بعد کنٹرول حاصل کرلیا جو ٹاؤن کے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔ ہامس کے ایک کارکن نے توثیق کی ہے کہ انتہا پسندوں نے تا حال سائٹ کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ پالمیرا کے کھنڈرات دنیا کے انتہائی مشہور و معروف تاریخی مقامات ہیں اور یہ خدشہ پید اہوگیا ہے کہ عسکریت پسند اسے تباہ کردیں گے جیسا کہ انہوں نے عراق میں بڑے پیمانہ پر آثار قدیمہ کے مقامات کو اس سے قبل تباہ کرچکے ہیں ۔ یونیسکو کے عالمی ورثہ کا مقام2000سال قدیم روم سلطنت کے دور کا ہے ۔ وہاں بیش بہا قیمتی آثار ہیں جنگ سے قبل ہزاروں کی تعداد میں سیاح ہر سال وہاں دورہ کرتے تھے ۔ دمشق میں مامون عبدالکریم نودرات اور محکمہ عجائب خانہ کے سربراہ ہیں کہا کہ پالمیرا ٹاؤن میوزیم( عجائب گھر) کو معمولی طور پر لڑائی میں نقصان پہنچا ہے اس شہر پر اب مکمل طور پر بندوق برداروں کا قبضہ ہے ۔ اس کی بقا کے امکانات موہوم دکھائی دیتے ہیں ۔ عبدالکریم نے خبردار کیا کہ اب ہم خوف کے ماحول میں ہیں کہ آثار قدیمہ کے مقام کو اب کیا ہوگا ۔ زوال پالمیار سے بیش قیمتی و نادار اشیا دمشق کے محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا تھا۔

Isis 'controls 50% of Syria' after seizing historic city of Palmyra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں