وزیراعظم مودی کا دورۂ چین - باہمی تعلقات مزید گہرے ہونے کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-14

وزیراعظم مودی کا دورۂ چین - باہمی تعلقات مزید گہرے ہونے کی امید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سرحدی مسئلہ اور پاک مقبوضہ کشمیر میں انفراسٹرکچر پراجکٹ شروع کرنے چین کے منصوبوں جیسے تکلیف دہ مسائل کا سامنا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی چین کے سہ روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں ، جہاں چینی قائدین کے ساتھ انہیں مشکل مرحلہ کا سامنا ہوگا ۔ انہیں توقع ہے کہ وہ ایشیا کے لئے ایک نیا سنگ میل قائم کریں گے ۔ مودی بحیثیت وزیر اعظم چین کا اولین دورہ کررہے ہیں۔ وہ چوٹی ملاقات کے لئے صدر شی جن پنگ کے آبائی ٹاؤن اور قدیم شہر شیان پ ہنچیں گے ۔ ان کا یہ اقدام معمول کے پروٹوکول سے انحراف ہوگا اور اسے چینی قائد کی طرف سے خیر سگالی اقدام کے طورپر دیکھاجارہا ہے جن کی مودی نے گزشتہ سال ستمبر میں دورہ ہند کے موقع پر احمد آباد میں میزبانی کی تھی۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ سے قبل چینی میڈیا کو بتایا کہ میں دوہر چین کا منتظر ہوں۔ اکیسیویں صدی ایشیا کی صدی ہوگی۔ وزیر اعظم جنہوں نے ہندی زبان میں بات چیت کی اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے اس دورہ سے ہند۔ چین تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور ایشیا و ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک نیا سنگ میل قائم ہوگا ۔ مودی نے اپنے دورہ سے قبل چین کے سرکاری زیر انتظام ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا میرا یہ ماننا ہے کہ میرے دورہ چین سے نہ صرف ہند۔ چین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی بلکہ ایشیا کے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قائم ہوگا ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین نے حالیہ برسوں میں باہمی تعلقات میں عظیم پیشرفت کی ہے اور اپنے اختلافات کو صبر و بالغ نظری کے ساتھ دور کیا ہے۔ مودی نے توئٹر پر کہا میں نے چینی میڈیا سے بات چیت کی ہے، جہاں میں نے ہند۔ چین تعلقات کی مضبوط صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ترقی پذیر ممالک کی مدد بالخصوص غربت کے انسداد میں مدد کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کے بارے میں بات چیت کی ۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیام میں کہا ایشیا ،بدھ کی سر زمین ہونے کی حیثیت سے اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری رکھتی ہے کہ یہ صدی جنگ سے نجات کی صدی ہو ۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران صدر زی جن پنگ سے تین مرتبہ ملاقات کی ہے اور وسیع تر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے2سال قبل ا پنے عہدہ کا جائزہ لیا اور شاید وہ پہلی مرتبہ بیجنگ کے باہر کسی بیرونی قائد کا استقبال کریں گے اور مودی کیساتھ غیر رسمی بات چیت میں قابل لحاظ وقت گزاریں گے ۔ شی جن پنگ نے صرف ایک اور قائد کے ساتھ چلتے چلتے بات چیت کی ہے اور وہ تھے بارک اوباما ۔ گزشتہ سال اے پی ای سی چوٹی کانفرنس کے دوران شی جن پنگ نے امریکی صدر کو بیجنگ میں امیپیریل گارڈن کا دورہ کرایا تھا جہاں سرکردہ چینی قائدین قیام کرتے ہیں۔ بہر حال دونوں ممالک (ہند۔ چین) کو در پیش مسائل کی فہرست کافی طویل ہے۔ جن میں دیرینہ سرحدی تنازعہ سے لے کر ہندوستان کے کٹر حریف پاکستان کو چین کی تائید بھی شامل ہے ۔

My visit to China will deepen ties: PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں