حکومت پر انتقامی سیاست چلانے کانگریس کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-14

حکومت پر انتقامی سیاست چلانے کانگریس کا الزام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب لوک سبھا امیٹھی میں حکومت کی جانب سے میگا فوڈ پارک کی منسوخی کے مسئلہ پر آج بھی لوک سبھا میں گرما گرم بحث ہوئی۔ کانگریس نے حکومت کو ترقیاتی پالیسیوں کے نام پر "انتقام کی سیاست" کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ کانگریس کے قائد ملیکارجن کھرگے کی جانب سے مودی حکومت پر فوڈ پارک کو ناکارہ کردینے کا الزام عائد کی اگیا ۔ انہوں نے حکومت پر مبینہ طور پر بدلے کی سیاست کرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کو مودی حکومت یا تو ختم کررہی ہے یا اسے آگے نہیں بڑھا رہی ہے ۔ اس پر کانگریس اور حکمراں بنچوں کی جانب سخت الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ ملیکار جن کھرگے نے کئی ایک پراجکٹس کا نام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کنال پراجکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کنال کو اندرا گاندھی سے موسوم کیا گیا تھا اور ایم آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کے توسیعی ایک ہزار بستروں پر مشتمل قومی کینسر انسٹی ٹیوٹ کا حوالہ دیا ۔ کھرگے نے استفسار کیا کہ اگر یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اغذیہ ہر سمرت کور کی جانب سے امیٹھی فوڈ پارک پر دئیے گئے بیان میں اس فوڈ پارک کو ختم کرنے کی جو وجوہات بتائی گئی ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل حکومت کی جانب سے دئیے گئے بیان سے ایوان اس بات کا گواہ ہے کہ ترقیاتی پراجکٹس کے نام پر کس طرح سیاست کھیلی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امیٹھی فوڈ پارک پراجکٹ کو پچھلی حکومت نے منظوری دی تھی اس پر موجودہ حکومت کو اسے منسوخ کرنا تھا اس ل ئے بجٹ میں اس پر رقم منظور نہیں کی گئی ۔ اس پر فوری طورپر کور نے کہا کہ کانگریس قائد نے ان کا نام لیا ہے اور انہیں حق پہنچا ہے کہ وہ ان کا جواب دیں۔ اسپیکر سمتر ا مہاجن کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود بی جے پی کے کیرت سومیا اور وزرائے جیسے اسمرتی ایرانی نے جو کور کے بازو بیٹھی تھیں کی تائید سے کور نے انہیں بات کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کیا۔ ایک ایسے وقت جب کہ اسپیکر لوک سبھا کانگریس ارکان کو پرسکون رکھنے کی کوشش کررہی تھیں، راجستھان سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے کانگریس پر چند دیہاتوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے مقصد سے کھولی گئی راجستھان کنال کے معاملہ پر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کانگریسی ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کیا جس پر ایوان کی کارروائی کو20منٹ تک روک دینا پڑا ۔ اس مسئلہ کو راہول گاندھی نے سب سے پہلے لوک سبھا میں اٹھایا تھا ۔ جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ، اسپیکر نے کور کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جس پر کانگریسی ارکان نے زبردست احتجاج کیا ۔ اس گڑ بڑ سے افسردہ دکھائی دینے والی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو2بجے تک ملتوی کردیا۔

Revenge politics led to trashing Amethi food park project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں