بہار اسمبلی الیکشن - کانگریس سے پارلیمنٹ کے باہر اتحاد نہیں ہوگا - یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

بہار اسمبلی الیکشن - کانگریس سے پارلیمنٹ کے باہر اتحاد نہیں ہوگا - یچوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم نے کہا ہے کہ وہ اراضی بل اور سیکولرازم جیسے مسائل پر پارلیمنٹ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار ہے، تاہم اس نے پارلیمنٹ کے باہر قومی محاذ کا حصہ بننے سے انکار کردیا کیوںکہ ان کی کوئی ساکھ نہیں ۔ پارٹی کے نئے جنرل سکریٹری ستیا رام یچوری کا ماننا ہے کہ کیوں کہ بہار اسمبلی کا عنقریب منعقد ہونے والا الیکشن مخالف بی جے پی طاقتوں کے لئے کڑی آزمائش ہوگا۔ پارٹی دیکھے گی کہ جنتا پریوار کا انضمام کیسے ہوتا ہے اور وہ اپنی حکمت عملی کیسے وضع کرتی ہے ۔ سی پی آئی ایم کے قائد نے جن کی پارٹی نے حصول اراضی بل کے مسئلہ پر سونیا گاندھی کے زیر قیادت راشٹر پتی بھون چلو مارچ میں حصہ لیا تھا، کہا کہ ان کی پارٹی کا پہلا زور خود کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں کہ پارلیمنٹ مین اہم حصول اراضی بل جیسے مسائل پر اتحاد کا مظاہرہ کریں گے ۔ پارلیمنٹ کے باہر ہماری پارٹی کہہ چکی ہے کہ قومی سطح پر محاذ بنانا فی الحال مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسے محاذ کے پاس متبادل پالیسی ہونی چاہئے جو موجودہ صورت حال میں دکھائی نہیں دیتی ۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ بی جے پی سے ٹکر لینے کے لئے کانگریس اور دوسری جماعتوں سے اتحاد پر سی پی آئی ایم کا موقف کیا ہوگا۔پارلیمانی پارٹی کے63سالہ قائد نے جو پر امید سیاست کرنے کی ساکھ رکھتے ہیں کہا کہ حصول اراضی بل جیسے مسائل پر راہول گاندھی کی حالیہ مہم اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کانگریس کوئی ٹھوس متبادل پیش نہیں کررہی ہے ۔ ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے ۔ جی ایس ٹی بل اور لیبر قانون اصلاحات پر حکومت زور دے رہی ہے ۔ ان مسائل پر ہمارا اقدام مشترکہ ہوسکتاہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ کانگریس کے ساتھ فرنٹ قائم کرنے سے اس لئے انکار کررہے ہیں کہ عنقریب کوئی الیکشن ہونے والا نہیں ہے ۔ یچوری نے کہا کہ الیکشن چار سال بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے لئے بہتر ہوگا کہ کوئی پالیسی متبادل ہو ۔ اس پر اختلاف پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ سابقہ تجربہ کیا رہا ہے ۔2009میں ہم نے خود متبادل سیکولر حکومت کے نعرہ پر اپنے آپ کو نشانہ تنقید بنایا تھا ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا سی پی آئی ایم ، اتحاد کے لئے الیکشن سے قبل کسی مشترکہ اقل ترین پروگرام پر زور دے گی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا پ ہلا زور خود اپنی پارٹی کو مستحکم کرنا ہے ۔ جب مختلف ریاستوں میں الیکشن ہوں گے تو ہم نشستوں کی تقسیم کی شرائط پر بات کریں گے ، لیکن کوئی فرنٹ یا الائنس نہیں ہوگا، کیوں کہ ان کی کوئی ساکھ نہیں ۔

No Tie-up With Congress Outside Parliament: Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں