نیپال زلزلہ - مہلوکین کی تعداد 8567 تک پہنچ گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

نیپال زلزلہ - مہلوکین کی تعداد 8567 تک پہنچ گئی

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
نیپال میں25اپریل کے بھیانک زلزلہ اور زلزلہ کے کئی جھٹکوں جس میں12مئی کے طاقتور زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد8,567تک پہنچ گئی ہے ۔ نیپال کی وزارت داخلہ کی جانب تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ سندھو پال چوک انسانی جانوں کے اتلاف کے لئے سب سے زیادہ تباہ کن مقام رہا جہاں پر3,423ہلاکتیں ہوئی۔ اسی طرح کھٹمنڈو میں1,214نووا کوٹ1045، دھاڈنگ میں728، رسووا میں579گورکھا میں414بھکتا پور میں326، کاوری میں318عملیت پور میں181، اور ڈولکھا میں154اموات ہوئیں۔ زخمیوں کی تعداد22,000سے متجاوز ہوگئی ہے ۔488,788مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جب کہ267282مکانات کو زلزلہ سے جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ اتوار کے روز دو مزید جھٹکوں سے مرکزی علاقوں میں دہشت پھیل گئی ۔ 25ا پریل کے بعد سے اس قسم کے جھٹکوں کی تعداد240تک پہنچ چکی ہے ۔ نیشنل سسمولیوجیل سنٹر کے بموجب239جھٹکوں کی شدت رچٹر اسکیل پر4۔4ریکارڈ کی گئی جس کا مبدا ڈولکھا تھا، جب کہ240واں جھٹکا جو11:30بجے پیش آی اتھا مرکزی علاقوں کو دہلا کر رکھ دیا جس ک امبدا رامچھپ ضلع تھا ۔ اپریل25کا تباہ کن زلزلہ کی شدت رچٹر اسکیل پر7۔9پیمائش کی گئی جس کے بعد سے اب تک240جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جن کی شدت رچٹر اسکیل پر4سے زائد بتائی گئی۔ واضح رہے کہ25اپریل کو نیپال میں ہلاکت خیز زلزلہ اس شدت 7۔9ریکارڈ کی گئی تھی ۔ یہ زلزلہ ملک میں آئے زلزلہ میں دوسرا شدید نوعیت کا رہا۔ اس میں10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابھی تک مہلوکین کی تعداد8ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ تاہم غیر سرکاری اطلاع میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔ ملک میں بڑے پیمانہ پر راحت کاری کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف ممالک سے امداد پہنچ رہی ہے ۔ زلزلوں کی وجہ سے نیپال کے لوگوں میں ہنوز خوف طاری ہے ۔ کھلے آسمان شب بسری کے لئے مجبور ہیں ۔

Nepal earthquake toll reaches 8,567

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں