وزیراعظم مودی کو نواز شریف کا فون - زلزلہ میں جانی نقصانات پر اظہار تعزیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-01

وزیراعظم مودی کو نواز شریف کا فون - زلزلہ میں جانی نقصانات پر اظہار تعزیت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب نریند ر مودی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران ہندوستان میں حالیہ زلزلہ میں جانی نقصانات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ مودی نے ٹوئٹر سائٹ پر کہا کہ نواز شریف نے فون کیا اور ہندوستان میں زلزلہ سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ۔ نواز شریف نے نیپال میں بچاؤ کاری سرگرمیوں میں ہندوستان کے رول کی ستائش کی ۔ نریند ر مودی نے یہ بھی لکھا کہ میں نے اظہار ہمدردی کے لئے پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ بات چیت کے دوران مودی نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ سارک ممالک کو آفات سماوی جیسے حالات میں بچاؤ کاری اور راحت رسانی سے متعلق مشترکہ مشقیں کرنی چاہئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کی بچاؤ کار ٹیموں اور ڈاکٹرس وغیرہ کو سالانہ متحدہ اور مشترکہ مشقوں کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ قدرتی آفات کے وقت کم سے کم جانی و مالی نقصانات کو یقنینی بنایاجاسکے ۔ نواز شریف نے اس تجویز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جانب پہل کرنی چاہئے۔ دونوں وزرائے اعظم نے غیر موسمی بارش اور فصلوں پر ان کے مضر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے ہندوستان مین زلزلہ متاثرین کو امداد کی پیشکش بھی کی۔ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان تسنیم اسلم نے نواز شریف کے حوالہ سے بتایا کہ حکومت اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت و یکجہتی کرتے ہوئے ضروری امداد اور حاجت روائی میں تعاون کی پیشکش کی ۔ نواز شریف نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت سے ایک دن قبل اظہار کیا تھا کہ ہندوستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا جواب نفی میں ملا ہے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان میں زلزلہ سے ہوئی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کے لئے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور نیپال میں ہندوستان کے راحت اور بچاؤ کے کاموں کی تعریف کی مودی نے ٹیٹ کے مطابق میں نے پی ایم نتن یاہو سے بات کی جنہوں نے زلزلہ سے ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کے لئے کال کیا تھا ۔ میں پی ایم نتن یاہو کے ان رحم دلانہ کلمات اور ہماری راحت رسائی کی کارروائیوں پر توصیفی کلمات نیز نیپال میں اسرائیلی تعاون کے لئے شکر گزار ہوں ۔"

Nawaz Sharif Calls PM Modi, Condoles Loss of Lives in Earthquake

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں