اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون ہند و پاک مصالحت کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-01

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون ہند و پاک مصالحت کے لئے تیار

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
سکریٹری جنرل بانکی مون ہندوستان اور پاکستان کو اختلافات ختم کرنے میں مدد دینے تیار ہیں۔ بشرطیکہ دونوں ممالک ان سے مداخلت کی خواہش کریں ۔ یہ بات اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان نے بتائی ۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے اس تبصرہ کے بعد کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ اچھے پڑوسی جیسے تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن انہیں اسی طرح کا جواب نہیں ملا ہے ۔ بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سکریٹری جنرل کا جو پیشکش کیا ہے، اپنے دفتر کو اس میں استعمال کریں گے یہ صرف میز پر ہی رکھا ہوا ہے ۔ یہ پیشکش پہلے ہی میز پر رکھی ہوئی ہے ۔ اگر دونوں فریق ایسا چاہتے ہیں تو ہم اس کے لئے دستیاب رہیں گے ۔ حق نے کل روزانہ کی بریفنگ کے دوران یہ بات نامہ نگاروں کو بتائی ۔ حق اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا اقوام متحدہ سربراہ،نواز شریف کے حالیہ بیان کی روشنی میں اپنی پیشکش کا احیاء کریں گے جب کہ شریف نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بات چیف کے احیاء کی کوئی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا حالانکہ اسلام آباد تمام باہمی مسائل بشمول جموں اور کشمیر بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کا خواہاں ہے ۔ شریف نے کہا کہ ہندوستان نے یکطرفہ طور پر باہمی مذاکرات کے عمل کو برخواست کردیا ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کی جانب سے گزشتہ سال معتمدین خارجہ کی سطح کے مذاکرات منسوخ کردینے کا تذیرہ کیا، یہ اقدام ہندوستان نے اس وقت کیا جب پاکستان کے ہائی کمشنر نے نئی دہلی میں کشمیری علیحدگی پسندوں سے بات چیت کی تھی ۔

Ban Ki-moon still ready to use 'good offices' for India-Pakistan rapprochement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں