یوپی اے کے 10 سال سے بہتر ہمارے 10 ماہ رہے ہیں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-13

یوپی اے کے 10 سال سے بہتر ہمارے 10 ماہ رہے ہیں - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان سے آج کہا کہ ان کی حکومت کی 10ماہ کا کام یوپی اے حکومت کے10سال کے کام کاج سے بہتر ہے اور اسے عوام کے درمیان پہنچایاجانا چاہئے۔ مودی نے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں کہا کہ غیر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں، حکومت پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی کے امکانات اسی حکومت سے وابستہ ہیں ۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ میٹنگ میں این ڈی اے حکومت کے ایک سال کے کام کاج کا تجربہ ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے میٹنگ میں کہا کہ سرکار نے ترقی کی راہ میں شاندار قدم اٹھانے میں لوگوں تک بجلی پانی جیسی سہولیات پہنچائی گئی ہیں ۔ عباس نقوی نے بتایا کہ میٹنگ میں ممبران نے سرکار کے کام کاج پر خوشی ظاہر کی ہے ۔ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ حکومت ایک سال کے کام کا حساب کتاب عوام کے سامنے پیش کرے۔اس کے لئے26مئی سے ایک دن جون تک عوامی بہبود ہفتہ منایاجائے گا۔ وزیر اعظم کالے دھن پر بنائے جارہے سخت قانون پر اطمینان ظاہر کیا۔

نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت کے دوران پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے امکانات ہیں۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات انسانی پہلوؤں کی بنیاد پر قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مثال دی کہ ہندوستان نے کس طرح بحرانوں کے وقت اپنے پڑوسی ملکوں کی امداد کی ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں ہی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا امکان پایاجاتا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستان اور دوسرے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرسکیں گے ۔ وزیر اعظم نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ این ڈی اے حکومت میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور انسانی پہلوؤں کی بنیاد پر انہیں آگے بڑھایاجائے گا۔

PM Narendra Modi says 10-month NDA govt better than 10-year UPA govt
NDA achieved more in 10 months compared to 10 yrs of UPA: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں