مودی حکومت کا ایک سال - وزیراعظم عہدے کا اعتماد و وقار بحال ہوا - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-24

مودی حکومت کا ایک سال - وزیراعظم عہدے کا اعتماد و وقار بحال ہوا - جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نریند رمودی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے ایک سال کی کامیابیاں گناتے ہوئے آج کہا کہ یو پی اے حکومت کے دوران مبینہ طور سے متاثر ہوئے وزیر اعطم کے عہدے کا اعتماد، وقار اور ساکھ کو اس نے بحال کیا اور حکومت سے باہر بنے طاقتور اقتدار کے متبادل نظام کو تباہ کیا ۔ اس ماہ کی26تاریخ کو مودی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک خصوصی پریس کانفرنس میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا، یہ سال یقینی طور پر وزیر اعظم کا ہے۔ یوپی اے حکومت نے وزیر اعظم کے عہدے کو چھوٹا کرنے کی کوشش کی تھی اور حکومت کی طاقت کا مرکز حکومت کے باہر تھا، اس نظام کو ہم نے تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی اس ایک سال میں مایوسی کی سیاست کو دور کیا گیا ، انتظامیہ میں آئے پالیسی ساز تعطل کو ختم کرکے فوری طور سے فیصلہ کرنے کا عمل شروع ہوا اور تنزلی میں جارہی معیشت کو پٹری پر لایا گیا ۔ جیٹلی نے کہا کہ مودی حکومت کے اس ایک سال میں ایک بڑی تبدیلی یہ بھی آئی کہ بد عنوانی کے متبادل میں ملک میں شفافیت ایک بار پھر سے قائم ہوئی اور سانٹھ، گانٹھوالے سرمایہ داری کی جگہ پالیسی ساز لچیلی شکل کو سامنے لایا گیا ۔ بد عنوانی کو قابو کرنے کو بھی مودی حکومت کی بڑی کامیابی گناتے ہوئے انہوں نے کہا، اب نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک میں پیروی کرنے والوں اور بد عنوانی کرنے والوں کا کوئی مقام نہیں رہا ہے ۔ اس سوال پر کہ مودی نے انتخابات میں جن اچھے دنوں کا وعدہ کیا تھا ، کیا وہ آگئے، جیٹلی نے کہا، ملک میں بد عنوانی کا ہٹنا، حکومت کا فیصلہ کن بننا، بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ کو بہتر ہونا، معیشت کی مایوسی سے نکلنا اچھے دنوں کے آنے کا مظہر ہے۔ نیوز چینلوں پر چٹکی لیتے ہوئے انہوں نے کہا، گھپلوں کا نہیں ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کچھ چینلز کے اب اچھے دن نہیں نظر آتے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج تسلیم کیا کہ پارٹی لیڈروں کی متنازع بیان بازی ایک مسئلہ ہے لیکن اب اس میں کچھ کمی آئی ہے ۔ جیٹلی نے مودی حکومت کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔
ان سے پوچھاگیا تھاکہ پارٹی کے لیڈروں کی غیر ضروری بیان بازی ایک مسئلہ ہے ، انہوں نے کہا ، یہ ایک مسئلہ ہے۔ لکن اس کا حل ڈھونڈ نکالا گیا ہے اور اب اس میں کافی کمی آئی ہے ۔ متنازع بیان دینے والے لیڈروں کو ان کی ذمہ داری سمجھائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے وزرا اور ممبران پارلیمنٹ نے کئی ایسے اشتعال انگیز بیان دئیے جن سے حکومت کی سبکی ہوئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں صفائی بھی دینی پڑی ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سماجی ہم آہنگی کی نظر سے کافی اچھا رہا اور حکومت نے پوری کوشش کی کہ فرقہ وارانہ کشیدگی نہ ہو۔ چرچ پر حملوں کے کچھ واقعات ہوئے ہیں لیکن جانچ کے بعد پتہ چلا کہ ان میں سے زیادہ امن و قانون سے متعلق کیس ہیں۔ تمام حساس مذہبی مقامات پر سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔

Credibility of Prime Minister's Office restored by BJP, says Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں