گجرات اسمبلی کے منظور کردہ انسداد دہشت گردی قانون کی منظوری - کانگریس مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-24

گجرات اسمبلی کے منظور کردہ انسداد دہشت گردی قانون کی منظوری - کانگریس مخالف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کی جانب سے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ گجرات اسمبلی میں منظور کردہ متنازعہ انسداد دہشت گردی قانون جسے تین مرتبہ منظوری نہیں دی گئی کو منظوری نہ دیں۔ صدر کانگریس کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل صدر گجرات پردیش کانگریس کمیٹی بھرت سنہہ سولانکی اور ریاستی اپوزیشن لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا کے بشمول ریاست کے پارٹی لیڈروں کے ایک وفد نے بل کی خلاف ورزی پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی ۔ گجرات اسمبلی میں جاریہ سال منظورہ انسداد دہشت گردی و منظم جرائم بل جس کو گورنر کی منظوری دی گئی ہے ، مزید منظوری کے لئے مرکزی وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کو روانہ کیا گیا ہے۔ وفد نے صدر جمہوریہ کو متنازعہ اقدامات کے خلاف ایک یادداشت پیش کیا،جس میں پارٹی ترجمان شکتی سنہہ گوہل نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس اقدام کے ذریعہ سیاست چلا رہی ہے ۔ اس اقدام کی منظوری سے گجرات میں اپوزیشن کے لئے خطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ کو اس بات سے واقف کرایا گیا ۔ یہ بل2003میں اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی کی جانب سے گجرات کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم بل کے نام سے پہلی بار متعارف کیا گیا تھا ۔ اس بل میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے21مارچ کو ریاستی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا جس میں پولیس کو ٹیلی فون پر کی جانے والی بات چیت ٹیپ کرنے کے اختیارات جیسے دفعات کو برقرار رکھا گیا، جسے پولیس عدالت میں بطور شہادت پیش کرسکتی ہے ۔ اس بل کے تحت کسی بھی شخص کو تحقیقات کے لئے بجائے90دن کے180دن تک حراست میں رکھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے، مزید یہ کہ اس کے تحت مصرحہ جرائم کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیاجاسکتا ہے ۔ اس بل کے تحت ملزم پر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے ۔ جے یو سی او سی بل جو مہاراشٹرا کے سخت مکوکا قانون کے خطوط پر تیار کیا گیا کو اس وقت کے صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور پرتیبھا پاٹل نے سال2004اور سال2008میں مسترد کیا تھا۔ انہوں نے بل کے چند دفعات میں ترمیم کی تجویز بھی دی تھی ۔ اسی متنازعہ بل کو ریاستی اسمبلی2009میں پھر ایک بار منظور کی اور صدرجمہوریہ کی منظوری کے لئے روانہ کی تھی۔ نئے بل کے تحت کم از کم5سال قید اور زیادہ سے زیادہ سزائے موت اور5تا10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے ۔

Congress Asks Pranab Not to Give Nod to Gujarat Anti-terror Law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں