حصول اراضی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-13

حصول اراضی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے آج اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ متنازعہ حصول اراضی بل2015کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے رجوع کیاجائے ۔ لوک سبھا میں اس بل پر مباحث کے لئے معمول کی کارروائی کو معطل کرنے تحریک التوا پر ووٹوں کی تقسیم اور احتجاج کے دوران حکومت نے یہ اعلان کیا ۔ قاعدہ388کو معطل کرنے ووٹوں کی تقسیم پر زور دئیے جانے کے دوران تاکہ منصفانہ معاوضہ کے حق اور حصول اراضی، باز آباد کاری قانون میں شفافیت کے دوسرے ترمیمی بل2015کو منظوری دی جاسکے ، وزیر پارلیمانی ایم وینکیا نائیڈو نے حکومت کے ارادہ سے واقف کرایا۔ نائیڈو نے کہا میں ایوان کو اس بات سے واقف کرانا چاہتا ہوں کہ حکومت اس بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنا چاہتی ہے ، اسی لئے تحریک کی منظوری مباحث اور ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ان کی اس بات سے اپوزیشن ارکان مطمئن نہیں ہوئے ، جو تقسیم کا مطالبہ کررہے تھے اور اعتراضات اٹھا رہے تھے ۔ بعد ازاں نائیڈو نے کہا کہ آ پ ایوان کی مشترکہ کمیٹی چاہتے ہیں یا اس بل پر ووٹوں کی تقسیم اور رائے دہی چاہتے ہیں ۔کانگریس رکن جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ ہم بل کو حوالے کرنے پر زور نہیں دے رہے ہیں ۔ ہم مباحث کے اپنے حق پر زور دے رہے ہیں اور اس کا مطالبہ کررہے ہیں ۔


Land Bill to go to Jt Panel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں