نتن گڈ کری کابینہ اورپارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-13

نتن گڈ کری کابینہ اورپارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے تیار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی اے جی رپورٹ پر ا پوزیشن کی سخت تنقیدوں کا سامنا کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے آج راجیہ سبھا میں پرزور انداز میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور اگر ان کے خلاف بد عنوانیوں کے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوجائیں تو وہ نہ صرف وزیر کی حیثیت سے بلکہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی مستعفی ہونے تیار ہیں ۔ اس مسئلہ پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی کسی بھی عدالت میں الزام ثابت ہوگیا کہ انہوں نے ایک روپیہ بھی کرپشن لیا ہے تو وزارت اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے تیار ہیں۔ گڈ کری نے کہا کہ ہمارے حق میں کوئی جانبداری نہیں برتی گئی ۔ سی اے جی رپورٹ میں میرے خلاف بد عنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا ۔ رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے سیاسی موقع پرستی کے لئے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ مرکزی وزیر زمینی حمل ونقل و شاہراہیں گڈ کری نے اس تنازعہ پر پارلیمنٹ میں دوسری مرتبہ بیان دیا ہے جب کہ کانگریس کے ارکان نے کل ان کی کوئی بات سننے سے انکار کردیا تھا ۔ کانگریس کے ارکان گزشتہ تین دن سے راجیہ سبھا میں کارروائی چلنے نہیں دے رہے ہیں اور گڈ کری سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس مسئلہ پر ایوان کو بار بار ملتوی کرنا پڑا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگر اپوزیشن سیاست کرنا چاہتی ہے تو اور بات ہے ورنہ ہو ہر سوال کا جواب دینے تیار ہیں ۔ اور جب تک ان سے پوچھاجائے گا وہ جواب دیتے رہیں گے ۔

Ready to resign as minister and MP if charges proved: Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں