یو این آئی
دنیا ئے انٹرنیٹ کی مشہور کمپنی گوگل نے ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اپنا ذاتی اور وسیع تر کیمپس کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کا یہ دعویٰ ہے کہ گوگل کا یہ کیمپس ایشیا کا پہلا اور سب سے بڑا کیمپس رہے گا جہاں آئندہ4سال میں13ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اور آئی ٹی کے سکریٹری جیش رنجن جو سردست امریکہ کے دورہ پر ہیں ، گوگل کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ وزارت آئی ٹی کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔گوگل ہیڈ کوارٹر ماؤنٹین ویو میں ریاستی وزیر کے ٹی آر اور کمپنی کے ذمہ داروں نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے کمپنی ،امریکہ کے باہر شہر حیدرآباد میں وسیع تر کیمپس کے قیام کی راہ ہ موار ہوئی ہے ۔ ایک معاہدہ کے تحت حکومت، کمپنی کو گچی باؤلی میں7.2ایکر اراضی فراہم کرے گی ۔دنیا بھر میں کمپنی کے ملازمین کی تعداد55ہزار بتائی جاتی ہے جس میں فی الوقت حیدرآباد میں7ہزار ملازمین کام کررہے ہیں ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے کیمپس کے قیام کے بعد ان ملازمین کی تعداد دوگنی ہوجائے گی۔
Telangana Scores Massive Google Campus for Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں