انشورنس اسکیم کروروں عوام کو بے وقوف بنانے کی سازش - جنتادل یو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

انشورنس اسکیم کروروں عوام کو بے وقوف بنانے کی سازش - جنتادل یو

پٹنہ
یو این آئی
متحدہ جنتادل(جے ڈی یو) نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) حکومت پر انشورنس اسکیم کے ذریعہ ملک کے کروڑوں افراد کو الو بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن دھن یوجنا کے تحت اب تک کھلنے والے صرف 15کروڑ کھاتوں سے ملک کیسوا کروڑ عوام کا بھلا نہیں ہوسکتا ۔ جنتادل یو کے ترجمان ڈاکٹر نہوراپرساد یادو نے آج کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت جندھن یوجنا سے منسلک کی گئی انشورنس اسکیم کے ذریعہ ملک کے غریب عوام کو الو بنانے کا کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی بنیادی ضرورتیں روٹی، کپڑا اور مکان ہیں۔ عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والے ملک کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے لوگوں کی ان بنیادی ضرورتوں کو پورا کرے ۔ جنتادل یو کے لیڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت عام آدمی کی ضرورتیں پوری کرنے کے بجائے بڑے سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچاکر سب سے پہلے غریبوں کے سر سے چھت چھیننے کا کام کیا ہے جس کے تحت اندرا آواس یوجنا مد میں ریاست کو دیاجانے والا بجٹ کم کردیا۔ اسی طرح ملک میں فوڈ سیکوریٹی قانون نہیں بن پایا۔ یہی نہیں غریبوں کو روزگار دینے کی سمت بھی مرکزی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں