مودی حکومت کے 11 ماہ میں دو لاکھ کروڑ کے دفاعی معاہدے منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

مودی حکومت کے 11 ماہ میں دو لاکھ کروڑ کے دفاعی معاہدے منظور

نئی دہلی
یو این آئی
برسوں سے تعطل کے شکار دفاعی سودے پر فیصلہ کے عمل کو رفتار دیتے ہوئے مودی حکومت نے اپنے11ماہ کی مدت میں دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے سودے کو منظوری دینے کے ساتھ ہی دفاع کے شعبے میں ویسی پیداوار بڑھانے کے لئے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی حد26سے49فیصد کرکے اہم پالیسی ساز قدم اٹھایا ہے جسے حکومت کی بڑی کامیابی سمجھاجارہا ہے ۔ اربوں روپے کا مشہور رافال جنگجو طیارہ سودا بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے خود پہل کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے بجائے یہ طیارے براہ راست فرانس حکومت سے خریدنے کا اہم فیصلہ کیا۔ لیکن طویل عرصے سے فوج کے لئے نقل و حمل کے طیارے خریدنے کا معاملہ اس حکومت کے11مہینوں میں آگے نہیں بڑھ پایا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں