حیدرآباد میں ریکارڈ 44.3 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

حیدرآباد میں ریکارڈ 44.3 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت

حیدرآباد/ وشاکھا پٹنم
یو این آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور عوام کا گرمی سے برا حال ہورہا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ریاستوں میں گزشتہ48گھنٹوں کے دوران لو لگنے سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد63ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے3تا6ڈگری زائد رہا اور آئندہ دو تین دن تک گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ حیدرآباد کا درجہ حرارت44.3ڈگری تک پہنچ گیا ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع نظام آباد میں46.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اضلاع سے اطلاعات ہیں کہ بڑھتی گرمی کے سبب لوگوں کا برا حال ہے اور برقی کی مسدودی نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ تمام شہروں اور ٹاؤنس میں مارکٹس، شاپنگ مقامات اور عموما ً مصروف رہنے والی سڑکیں جھلسا دینے والی گرمی کے سبب ویران نظر آئیں۔ دارالحکومت حیدرآباد کے عوام کو بھی ایک اور گرم ترین دن سے سابقہ پڑ اجہاں درجہ حرارت 43ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں گزشتہ شب برقی سربراہی میں خلل نے اس اذیت میں مزدی اضافہ کردیا۔ آندھرا پردیش کے شمالی ساحلی اضلاع وجیا نگرم ، سریکلا کلم اور وشاکھاپٹنم علاقوں میں شدید دھوپ کے باعث لو لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ جھلسا دینے والی شدید دھوپ آج تیسرے دن بھی صبح کے اولین وقتوں سے شروع ہوئی جس کے باعث شمالی ساحلی آندھرا پردیش کی بندرگاہی شہر اور اسٹیل سٹی میں لوگ شدید گرمی سے بری طرح متاثر رہے ۔ سائیکلون وارننگ سنٹر کے ترجمان نے یہاں بتایا ہک بزرگ شہری، چھوٹے کاروباری، سیلس ریپریزنٹیٹیور ، دفاتر جانے والے، موٹر سائیکل سوار ، اور پیدل راہرو جھلسا دینے والی گرمی سے بے چین ہیں ۔ دھوپ سے بچنے کے لئے دستی، اوڑھنی اور چھتری کے استعمال کی انہوں نے ہدایت دی ۔ ساحلی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ضلع سریکا کلم میں پانچ افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے دوپہر کی دھوپ سے بچنے کے لئے تعمیراتی مزدوروں کو پابند کیا ہے کہ وہ اصولوں کے مطابق دوپہر سے قبل کام جلد ختم کرلیں ۔ ضلع سریکا کلمم میں تعمیراتی کام کرنے والوں کی تین اموات ہوئی ہیں ۔ جو روزانہ مزدوری کرتے ہیں جن میں سی ایچ اپالا سوامی، ایس اپالانائیڈو ، سگا دم منڈل کاریٹائرڈ ریلوے مزدور اپا سوامی، سانتا بومالی کا اے راما مورتی راگولو کا متوطن ملیشور راؤ کی حیثیت سے کی گئی ۔ دو دن سے جاری شدید دھوپ کے باعث لو لنے سے ان کی اموات ہوئی ہیں ۔ سریکا کلم ، وجیا نگرم ، وشاکھا پٹنم ، کلکٹریٹ میں انتظامیہ نے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے ، میڈیکل اور محکمہ صحت کے عہدیداران لو لگنے سے ہوئیں اموات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جہاں دیہی علاقوں میں قومی دیہی روزگار گیارنٹی پروگرام کے تحت کام چل رہا ہے ۔ عہدیدارو ں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر دن کے اوقات میں نہ نکلیں کیونکہ مزید چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ لو لگنے کی صورت میں فوری قریبی دواخانہ سے رجوع ہوں۔ ہم نے پرائمری ہیلت سنٹرس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متاثرین کے لئے فوری طبی امداد کا انتظام کرلیں ۔ سریکا کلم کے ڈی آر اور وینکٹ راؤ نے یہ بات بتائی۔

Hyderabad records a high of 44.3 degree celsius

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں