میراج طیارہ کی سڑک پر لینڈنگ اور پرواز - ہندوستانی فضائیہ نے تاریخ بنائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

میراج طیارہ کی سڑک پر لینڈنگ اور پرواز - ہندوستانی فضائیہ نے تاریخ بنائی

IAF-lands-Mirage-2000-on-Yamuna-Expressway
نئی دہلی
یو این آئی
فضائی کا میراج۔2000جنگی طیارہ آج حیرت انگیز طور پر کرتب دکھاتے ہوئے یمنا اکسپریس وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد دوبارہ پروازکیا۔ فضائیہ کے مطابق میراج۔2000طیارہ نے ایک مشق کے دوران صبح 6:40بجے یمنا ایکسپریس وے کورن وے کی طرح استعمال کیا اور پھر پرواز کی ۔ ہندوستانی فوجی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فضائیہ کے طیارے نے سڑک کو رن وے بناتے ہوئے اس پر اترنے میں کامیابی حاصل کی ۔ فضائیہ کے مطابق اس طیارہ نے وسطی ہندوستان کے اس کے کسی ایئر بیس سے پرواز کی تھی اور آگرہ ایئر بیس میں اسے تمام طرح کی دیگر مدد پہنچائی تھی۔ آگرہ کے ایئر بیس نے اس کے لئے28عارضی اے ٹی سی، حفاظت انتظامات اور پرندوں کواس سے دور رکھنے کے بندوبست کئے تھے۔ فضائیہ کافی عرصہ سے یہ کوشش کررہی تھی کہ ایمر جنسی کی صورت میں جنگی طیارہ ہائی وے کو رن وے کی طرح استعمال کرسکیں اور آج اسے اس مہم میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ فضایہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی مشق دوسرے ہائی وے پر بھی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ آج کے مشق کے لئے فضانیہ نے آگرہ اور متھرا کی ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ تال میل کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اتر پردیش حکومت اور یمنا ایکسپریس وے اتھاریٹی سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی تھی ۔ کئی ممالک بشمول پاکستان ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور سنگا پور نے اپنے ہائی ویز کے ایک حصہ کو طیاروں کی جنگی ایمرجنسی کی صورتحال میں لینڈنگ کے قابل بنایا ہے ۔ پاکستان نے یہ کام پشاور۔ اسلام آباد اور لاہور کی40سالہ قدیم شاہراہوں پر اس سے قبل کرچکا ہے ۔ پاکستان ایر فورس( پی اے ایف) نے دومرتبہ سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ2000میں پاکستان کے ایف 7Pلڑاکا طیارہ جو سوپر مشک ٹرینر نے اور2010میں سی130طیارہ نے سڑک پر لینڈنگ کی تھی ۔ آخری مرتبہ پاکستان کے2جیٹ فائٹر طیارے میراج۔IIIاورF-7Pاپریل2010میں سڑک پر لینڈنگ کی تھی اور ایندھن بھرنے کے بعد دوبارہ پرواز کیا تھا۔

IAF lands Mirage 2000 on Yamuna Expressway

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں