پی ٹی آئی
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے لاکھوں غیر مجاز تارکین وطن کو ذہن میں رکھتے ہوئے جامع امیگریشن یشن اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ انتخابی مہم کے دوران یہ بھی ان کا اہم موضع تھا۔ کلنٹن نے کہا کہ امریکی عوام، صرف اس سبب سے جامع ایمگریشن اصلاحات کی تائید نہیں کرتے کہ یہ صحیح قدم ہے، بلکہ اس کی وجہ سے خاندانوں کو تقویت حاصل ہوگی اور ہماری معیشت بھی مستحکم ہوگی ۔ ہم اس کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتے ۔ مکمل اور مساوی شہریت اب ہمارا قطعی مطالبہ ہے ۔ نیوادہ میں اپنی پہلی پالیسی تقرر کے دوران انہوں نے یہ وضاحت کردی کہ11ملین غیر مجاز تارکین وطن کو شہریت دی جائے جن میں کثیر تعداد میں ہندوستانی بھی شامل ہیں ،انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران4بڑے مقابلوں میں یہ اہم ترین موضوع ہوگا ۔ غیر مجاز تارکین وطن برادری کے نوجوانوں کے گروپس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ بچے ہیں جن پر ان کے والد ین کو فخر و ناز ہے ۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ ان بچوں کو خاندانوں سے علیحدہ کیسے کیاجاسکتا ہے ، جب کہ ان میں انتہائی ہنر مند اور جفا کش ، نوجوان شامل ہیں ۔ آئی اے این ایس کے بموجب کلنٹن فاؤنڈیشن پر سوالات اور وزیر خارجہ کی حیثیت سے پرائیویٹ۔ ای میل کے استعمال کے باوجود ہلاری کلنٹن نے دوسری بار صدارتی امیدواری مہم شروع کردی ہے اور وہ سب سے زیادہ پسندیدہ ڈیمو کریٹک امیدوار ہیں جب کہ ریپبلکن کی جانب سے کوئی ایسی شخصیت مقابلہ پر نظر نہیں آتی ۔ امریکی عوام سابق خاتون اول کی تائید کررہے ہیں اور ان کا یہ خیال ہے کہ ایک مضبوط قائد ثابت ہوں گی ۔ نیویارک ٹائمز، سی بی ایس نیوز کے اوپنین پول کے مطابق ان کی اخلاقیات کی جانچ کے باوجود وہ ایک پسندیدہ صدارتی امید وار ہیں ۔ 90فیصد ڈیمو کریٹس کا خیال ہے کہ اس بار عہدہ صدارت پر کوئی خاتون ہی منتخب ہو ۔ اوپنین پول کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے ابھی تک کسی بھی مخصوص شخصیت کا انتخاب نہیں ہوا ۔ 85فیصد ڈیمو کریٹک ہلاری کلنٹن کی تائید میں ہیں ۔ 50فیصد ووٹرس، ہنوز حیران ہیں کہ لوزیانہ کے ہندوستانی امریکی گورنر بابی جندل اپنی امیدواری کا اعلان کیوں نہیں کررہے ہیں۔ کلنٹن کے بعد نائب صدر جوزف بائیڈن پسندیدہ امیدوار باور کئے جارہے ہیں۔ 53فیصد رائے دہندے ان کی تائید کررہے ہیں ۔ میسو چوسٹس سنیٹر الزیبتھ وارن کو36فیصد رائے دہندوں کی تائید حاصل ہے ۔
Hillary Clinton 2016 Campaign
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں