برطانوی انتخابات - ہندوستانی رائے دہندے کلیدی حیثیت کے حامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

برطانوی انتخابات - ہندوستانی رائے دہندے کلیدی حیثیت کے حامل

لندن
آئی اے این ایس
جمعرات کے دن مجوزہ برطانوی انتخابات کے ضمن میں معلق پارلیمنٹ کی پیشن گوئی کے ساتھ ہی متعدد جماعتوں کے لیڈران، رائے دہندوں کو مائل کرنے میں تذبذب کا شکارہیں اور ان کو منانے کے لئے فعال انداز میں مصروف عمل ہیں ، جن میں ہندوستانی برادری کے مضبوط 7لاکھ رائے دہندوں کو کافی اہمیت حاصل ہے ۔ حالیہ تجزیوں میں معلق پارلیمان کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔ اقتدار کا توازن اور ملکی مستقبل کسی ایک نشست سے بھی طے کیاجاسکتا ہے ۔ ایک نشست پر بھی حاصل ہونے والی کامیابی محض29ووٹ کے معمولی فرق سے بھی ہوسکتی ہے ۔ بی بی سی ایشین نٹ ورک /آئی سی ایم کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں کہا گیا کہ ایشیائی رائے دہندوں کی ایک چوتھائی آبادی نے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور جمعرات سے پہلے تک39فیصد رائے دہندے اپنا ذہن تبدیل کرسکتے ہیں ۔ اس بات کا زیادہ امکان پایاجاتاہے کہ برطانیہ میں روایتی طور پر ایشیائی ووٹ لیبر کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں جو انہیں لپکنے میں تا حال مصروف ہیں ۔ برطانوی آبادی میں ایشیائی محض 5فیصد ہیں تاہم ساؤتھ امٹون، آکسفورڈ ، شیر ووڈ، اپسوچھ اور نارتھ امٹون کے بشمول168اوسطاً نشستوں میں انہیں کافی اہمیت حاصل ہے ۔

Indian-origin voters could hold key as United Kingdom goes to polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں