خلیج میں مصری فوجیوں کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

خلیج میں مصری فوجیوں کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر نے خلیج اور فوجی حکمت عملی کے نظریہ سے اہم آبنائے باب المندب میں ملک کی وزارت دفاع کی درخواست پر افواج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی ہے جس کا مقصد مصر اور عرب کی قومی سیکوریتی کی مدافعت ہے ۔ السیسی زیر قیادت حکومت نے خلیجی خطہ بحر احمر اوریمن کے ساحل سے دور اور آبنائے مندب میں مصری مسلح فوجی یونٹ کی تعیناتی میں توسیع کردی۔ عین ممکن ہے کہ یمن میں سعودی زیر قیادت فضائی کارروائی کے بند ہونے تک فوجیوں کی تعیناتی برقرار رہے ۔ حکومت نے بتایا کہ اس نے مصری اور عرب قوم کی سیکوریٹی کی مدافعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ مصر نے26مارچ کو یہ فرمان جاری کیا تھا کہ بحر احمر اور آبنائے باب المندب میں فضائی اور بحری فورس یونٹس روانہ کی جائیں گی جو40دنوں تک برقرار رہیں گے ۔ یہ قدم، ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی زیر قیادت فوجی کارروائیوں کا ایک حصہ ہے ۔ وزارت دفاع نے میعاد کی تکمیل سے قبل اس میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ صدر عبدالفتح السیسی نے ٹیلی ویژن پر ایک خطاب کے دوران یہ واضح کردیا تھا کہ باب المندب مصری قومی سیکوریٹی کے علاوہ عرب قومی سیکوریٹی کا بھی معاملہ ہے ۔

Egypt extends military mandate in the Gulf for 3 months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں