سی اے جی رپورٹ میں میرا نام سازش کے تحت شامل - مرکزی وزیر نتن گڈکری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

سی اے جی رپورٹ میں میرا نام سازش کے تحت شامل - مرکزی وزیر نتن گڈکری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر نتن گڈ کری یہ محسوس کرتے ہیں کہ سی اے جی کی حالیہ رپورٹ میں انہیں نامزد کیے جانے کے پس پردہ ایک سازش کارفرما ہے کیونکہ مسودہ آڈٹ رپورٹ میں ان کے نام کا تذکرہ تک نہیں تھا ۔ مرکزی وزیر برائے حمل و نقل، شوارع و جہاز رانی نے یہاں پی ٹی آئی کو انٹر ویودیتے ہوئے کہا کہ وزارت برائے نئی و قابل تجدید توانائی کو تبصرہ کے لئے بھیجی گئی مسودہ رپورٹ میں میر انام تک نہیں تھا جب کہ بعد ازاں شائع کردہ قطعی رپورٹ میں میرا نام شامل ہے ۔ انہوں نے ایک انٹر ووی میں یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں سی اے جی نے ناگپور میں قائم پورتی سکھر کارخانہ لمٹیڈ(پی ایس کے ایل) نامی کمپنی کو48.65کروڑروپے کا قرض دینے پر سرکار زیر انتظام آئی آر ای ڈی اے ادارہ کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ اس نے مالیاتی رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ نتن گڈ کری اس کمپنی سے وابستہ رہے ہیں ۔ گڈ کری نے کہا کہ وہ سی اے جی پر سوال نہیں اٹھا رہے ہیں لیکن آڈٹ رپورٹس میں کمپنیوں کے ڈائرکٹرس کا نام نہیں بتایا گیا ہے جو یا تو2Gاسپکٹرم اسکام کے ملزم ہیں یا کوئلہ اسکام کے۔ اس کے علاوہ سی اے جی کی رپورٹ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈراکا بھی کوئی تذکرہ نہیں ہے حالانکہ ان کمپنیوں کی جانب سے اراضی کی خریدی میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ گڈ کری نے کہا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مجھے قرض لینے پر نامزد کیا گیا لیکن3Gاسپکٹرم میں ملوث کمپنی کے ڈائرکٹروں کے نام سی اے جی رپورٹ میں شامل نہیں ہیں جن کے خلاف سی بی آئی نے کوئلہ اسکام میں کارروائی شروع کی ہے، سی اے جی نے ان کے نام بھی نہیں بتائے ہیں ۔ یہ دریافت کیے جانے پر کہ ان کے خلافیہ کس کی سازش ہوسکتی ہے ، گڈ کری نے کہا کہ میڈیا کو اس کا پتہ چلانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سی اے جی کو مورد الزام نہیں ٹھہر ا رہا ہوں ، لیکن بعض باتیں ایسی ہین جو میری سمجھ میں نہیں آئی ہیں۔ جب ایسی کمپنیاں موجود ہیں جنہیں سی بی آئی کیسس کا سامنا ہے تو ان کے ڈائرکٹروں کے نام شامل نہیں کئے جاتے ہیں ۔ لیکن رپورٹ میں میرا نام شامل کیا گیا ہے جب کہ ہم ایسی29کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے قرض کا بڑا حصہ واپس کردیا ہے ۔

Conspiracy behind my name appearing in CAG report, says Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں