پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ایک بینک ملازم کی درخواست مسترد کردی ، جنہوں نے1994میں ایک ان ہاؤز میگزین میں جس کے وہ ایڈیتر تھے، مہاتما گاندھی کے بارے میں مبینہ فحش اور نازیبا نظم شائع کرنے پر ان کے کلاف وضع الزامات کو چیلنج کیا ۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس پرفل سی پنت نے کہا کہ مہاتماگاندھی جیسی تاریخی قابل احترام شخصیتوں کے لئے ناشائستہ زبان کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ بنچ نے فحش کتابیں شائع یا فروخت کرنے کے الزام کو رد نہ کرنے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا ۔ یہ الزام ملزم دیوی داس رام چندر تلجا پور کر کے خلاف عائد کی اگیا اور کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار خیال کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی شخص شائستگی کی حدو کو پار کرلے۔ بنچ نے بینک آف مہاراشٹرا ایمپلائز یونین کے ان ہاؤز میگزین کے اس وقت کے ایڈیٹر تلجا پور کر سے کہا وہ مقدمہ کے دوران تحت کے عدالت میں اپنے نقاط نظر کا اظہار کریں، تاہم عدالت نے میگزین کے ناشرین کے خلاف فوجداری کا رروائی خارج کردی جس میں یہ نظم شائع کی گئی تھی ۔ جو مراٹھی شاعر وسنت دتاتریہ گرجر نے تحریر کی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ناشرین نے پہلے ہی غیر مشروط معذرت خواہی کرلی ہے ۔ سپریم کورٹ نے16اپریل کو تلجا پور کر کے خلاف اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ تلجا پور کر نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ292(فحش کتابوں کی اشاعت و فروخت) کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی کالعدم کی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ مہاتما گاندھی کے منہ میں نا شائستہ الفاظ ٹھونسنے کا مسئلہ آزادی اظہار خیال کے دائرہ میں آتا ہے یا نہیں۔ یہ قانونی اور دستوری مسئلہ ہے ۔
Can't allow use of indecent language for Gandhi, freedom of speech has limits: SC
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں