ایرو اسپیس صنعت کے لئے دیسی عصری اشیا کی تیاری ناگزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

ایرو اسپیس صنعت کے لئے دیسی عصری اشیا کی تیاری ناگزیر

تروانننتام پورم
پی ٹی آئی
ہندوستان اور ایرو ناٹکس لمٹیڈ( ایچ اے ایل) صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی سوورنا راجو نے ملک میں ایرو اسپیس صنعت کی کامیابی کے لئے دیسی ساختہ عصری اشیا کی ترقی پر زور دیا ۔ ترواننتام پورم میں دفاعی شعبہ میں اڈوانس میٹریل اینڈ مینو فیکچرنگ پراسس پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجو نے کہا کہ عصری اشیا کی اندرون ملک تیاری ایرو اسپیس مینو فیکچرنگ کے لئے کلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرا اسپیس کے لئے خام مال جیسے الیومنیم، ٹائٹانیم پلاسسٹک یا ان کے مرکب کی ضرورت ہوتی ہے جس کی ہندوستان میں پیداواری صلاحیت میں بہت کمی ہے اس لئے صنعتوں کا بالخصوص خانگی شعبہ کو ان اشیا کی تیاری میں آگے آتے ہوئے ملک میں ایرا اسپیس تیاری کو بڑھاوا دینا چاہئے ۔ اس خواب کو ہم اس وقت پورا کرسکتے ہیں جب کہ ہم دفاعی اشیا کی تحقیق کے اپنے مشن کو الکٹرانک میٹریل، عصری بلند تپش برداشت کرنے والی بھرت کو متحرک نظام اور مرکب اشیا کے لئے تیار کریں ۔ ایچ اے ایل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دفاع خلا اور اٹامک توانائی کے شعبہ میں مختلف سرکاری اور خانگی کمپنیوں کے درمیان تال میل ذریعہ نقالی وسائل کے عدم اتلاف کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دو طرفہ حکمت عملی کے ذریعہ دفاعی اشیا اور ان کے پراسس کے لئے آر اینڈ ڈی اکو نظام اور تیاری کے مراکز کی سہولیات کے اضافہ کو مستحکم کرتے ہوئے میک ان انڈیا کے نظریہ کو اس شعبہ میں کامیاب بنایاجائے ۔ اس کانفرنس سے ڈائرکٹر آف وکرم سارا بائی اسپیس سنٹر ایم سی داتھان ، سی ایم ڈی مدھانی نارائن راؤ اور ڈائرکٹر آف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اڈوانسڈ اسٹیڈیز(این آئی ایس اے) بنگلور بلدیہ یوراج بھی خطاب کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں