پی ٹی آئی
ملک میں کالا دھن کی روک تھام کے مقصد سے کابینہ نے آج نئے بے نامی منتقل (انسداد) بل کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بے نامی منتقلی(انسداد) ترمیمی بل 2015میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطی اور قرقی اور سزائے قید کے ساتھ جرمانہ عائد کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ ملک میں کالا دھن کی لعنت کا مقابلہ کرنے حکومت کا یہ ایک اور اقدام ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق قانون بے نامی (انسداد( منتقلی1988میں ترمیم کے بل کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کا مقصد جائیداد کی شکل میں بالخصوص رئیل اسٹیٹ میں کالا دھن کی روک تھام ہے۔ کابینہ نے14سال سے کم عمر بچوں کو خاندان کے کاروبار یا تفریحی صنعت میں کام کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی تاہم اس کے لئے بعض شرائط رکھی گئی ہیں ۔ دیگر شعبوں میں بچہ مزدوری پر مکمل امتناع عائد رہے گا ۔ اصل قانون بچہ مزدوری میں صرف18مضر صحت صنعتوں میں14سال سے کم عمر بچوں کی مزدوری پر امتناع عائد کیا گیا تھا ترمیم کے ذریعہ14سے 18سال کے درمیانی عمر کے بچوں کو مضر صحت صنعتوں میں کام کی اجازت سے انکار کیا گیا ۔ اس تبدیلی کے ذریعہ خلاف ورزی کرنے والے آجر کے لئے سخت ترین سزا رکھی گئی ۔پہلے جرم پر والدین کو کوئی سزا نہیں ہوگی ، لیکن آجر پہلی خلاف ورزی پر بھی سزا کا مستحق ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی پر والدین کو بھی10ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ بچہ مزدوری قانون کی خلاف ورزی کے پہلے ارتکاب پر آجر کے جرمانہ کو20ہزار سے بڑھا کر50ہزار روپے کردیا گیا ۔ دوسری مرتبہ یا مسلسل کسی بچہ یا نابالغ کو مزدوری میں استعمال کرنے پر اقل ترین قید ایک سال رکھی گئی جو 3سال تک ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں یہ سزا6ماہ تھی جس میں2سال تک اضافہ ممکن تھا ۔ کابینی منظوری کے بعد حکومت بچہ مزدوری(انسداد و باقاعدگی) ترمیمی بل2012پارلیمنٹ میں پیش کرے گی ۔ خاندان کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے کے لئے نابالغ بچوں سے کام لینے کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ اسکولی اوقات میں کام نہ کریں ۔ ان سے تعطیلات میں بھی کام لیاجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں سے آڈیو ویژول تفریحی صنعت بشمول اشتہارات، فلم، ٹیلی ویژن سیرئیل یا کوئی اور تفریح میں بحیثیت فنکار کام لینے کی اجازت دی گئی ۔
Cabinet okays benami transactions bill, changes in child labour law
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں