ریجنل ایرپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرنے آندھرا پردیش حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

ریجنل ایرپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرنے آندھرا پردیش حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش حکومت علاقائی ایر پورٹس کو فروغ دینے مالیاتی امداد مہیا کرنے100کروڑ کے مصارف سے آندھرا پردیش ریجنل ایر پورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرنے کی خواہاں ہے ۔ اے پی کی شہری ہوا بازی پالیسی کے مسودہ کے مطابق اے پی آر اے ڈی ایف مالیاتی ہوا بازی پالیسی کے مسودہ کے مطابق اے پی آر اے ڈی ایف مالیاتی امداد ایر پورٹس چلانے اور کمر شیل ایر لائن آپریشنس کے لئے جہاں کہیں ضروری ہو استعمال کرے گا ۔ مسودہ پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ اے پی حکومت نے ایر پورٹس کو بہتر بنانے اراضی کی خریدی یا لیز پر حصول کی صورت میں اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد ٹیکس سے100فیصد استثنیٰ دیا ہے ۔ الکٹریسٹی ڈیوٹی پر بھی استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ پراجکٹ سے مربوط منظوریوں میں اور کلیدی پراجکٹس کے لئے اراضی کے حصول کے لئے پالیسی میں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ کاروائیوں کی تکمیل کے بعد کامیا ب بولی دہندہ کو خصوصی مقصد کے لئے ایک وہیکل حوالہ کردی جائے گی ۔ اس کا مقصد پ راجکٹ کو روبہ عمل لانا ہے حکومت نے اس میں اپنا حصہ اقل ترین رکھا ہے ۔ یہ اراضی کی لاگت یا دیگر معاملات کے مماثل ہوگا۔ فی الحال ایر پورٹس اتھاریٹی آف انڈیا اے پی میں پانچ ایر پورٹس وشاکھا پٹنم ، تروپتی، وجئے واڑہ ، راجمندری اور کڑپہ میں چلا رہی ہے ۔ جب کہ پٹاپرتی کا ایر پورٹ ستیہ سائی ٹرسٹ کے تحت ہے ۔ وشاکھا پٹنم ایر پورٹ جس میں سیول انکلیو ہے انڈین نیوی کنٹرول کرتا ہے ۔ اے اے آئی کے تحت ایر پورٹس نے مالیاتی سال15کے دوران1۔66ملین مسافرین کی خدمت انجام دی اور 300ٹن تک ترجیحی سرمایہ کاری اور ڈیولپر مرکز بنانے کا عہد کیا ہے ۔ مسودہ پالیسی میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب آرٹی آئی کی ایک درخواست کے بعد کے سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے وزارت ماحولیات کو ہدایت دی کہ 16ہزار کروڑ مالیت کے پولا ورم پراجکٹ سے متعلق ریکارڈس ویب سائٹ پر پیش کرے۔ ماحولیاتی سائنسداں سریش کمار نے وزار سے آندھرا پردیش میں پولا ورم پراجکٹ کے جائزہ اور اس کے اثرات کی تفصیلات طلب کیں، تاہم انہیں بتایا گیا تھا کہ ایک صدی قدیم ریکارڈس کا پتہ لگانا مشکل ہے ۔کمار نے شکایت کی کہ سرکاری ویب سائٹ پر کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ ایسی معلومات دیگر پراجکٹس کے بارے میں مہیا کی گئی ہیں۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پراجکٹ سے متعلق بہت ساری معلومات ویب سائٹ پر پیش کی گئی ہیں۔ بعض دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنا ہے اور پورٹل پر پیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پراجکٹس، عدالت کے کیسس کے باعث بعض معلومات کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا باعث بعض معلومات کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ، نیشنل گرین ٹریبونل اور ہائی کورٹ میں مقدمات جاری ہیں ۔ کمیشن نے درخواست گزار کی شکایات سے اتفاق کیا کہ ریکارڈس کا پتہ لگانے میں ناکامی سے عوامی فرائض سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا ۔ جو معلومات طلب کی گئی ہیں وہ مہیا کرنا ہے ۔ انفارمیشن کمشنر سریدھر آچارولو نے کہا کہ پہلی مرتبہ حکم نامہ تلگو میں جاری کیا گیا ہے ۔

AP government to set up Regional Airport Development Fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں