یوگا گرو رام دیو نے کابینی وزیر کے درجہ کی پیشکش مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-22

یوگا گرو رام دیو نے کابینی وزیر کے درجہ کی پیشکش مسترد کر دی

رائے(سونی پت)
پی ٹی آئی
یوگا گرو رام دیو نے آج کابینی وزیر کا درجہ دینے حکومت ہریانہ کی پیشکش کو مسترد کردیا، تاہم کہا کہ وہ وزارت عہدہ کے طلب گار نہیں، بلکہ بابا بنے رہنا چاہتے ہیں ۔ رام دیو نے رائے میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ حکومت ہریانہ کو اپنے اس اقدام پر سخت تنقیدوں کا سامنا تھا ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ بابا رام دیو کو خوش کرنے کے لئے حد سے گزر رہے ہی ہے ۔ رام دیو نے کہا مجھے یہ اعزاز عطا کرنے آپ کے فیصلہ پر میں آپ( حکومت ہریانہ) کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ لیکن میں عاجزی کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایک بابا فقیر رہتے ہوئے آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ نے جو کچھ مجھے دیا ہے میں اس کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں لیکن بے حد احترام کے ساتھ میں اسے آپ کو واپس کرنا چاہتا ہوں ، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یوگا اور آیوروید کے فروغ کے لئے ریاست کے برانڈ سفیر بنے رہین گے ۔ اپوزیشن کانگریس نے رام دیو کو برانڈ سفیر بنانے کی اور پھر کابینی وزیر کا درجہ دینے کی سخت مخالفت کی تھی۔ بابا رام دیو نے آج یہاں حاضرین سے خطا ب کرتے ہوئے جن میں چیف منسٹر منوہر لال کھٹر، ان کے وزراء رام ولاس شرما ، انیل وج کویتا جین اور دیگر شامل تھے ، کہا کہ میں چیف منسٹر کھٹر اور ہریانہ کی کابینہ کا شکر گزار ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہں کہ گزشتہ سال انتخابات سے قبل کئی افراد نے کہا تھا کہ بابا کے کئی ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے بعد کہا کہ بابا کے کئی وزراء ہیں۔ سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ نریندر مودی بھی بابا کے وزیر اعظم ہیں ۔ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اس لئے ہمارے بھی وزیر اعظم ہیں۔ رامو دیو نے کہا کہ انہوں نے مودی کو ملک کا وزیر اعظم بنانے بے لوث کام کیا ہے اور اسے اپنا راشٹر دھرم مانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ وزیر اعظم ہمارے ہین تو ساری کابینہ بھی ہماری ہے۔ چیف منسٹر ہریانہ بھی ہمارے ہیں اور ان کی کابینہ بھی ہماری ہے ، لہذا بابا کو باباہی بنے رہنے دو۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں