ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنا ہمارا مشن - مفتی سعید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنا ہمارا مشن - مفتی سعید

جموں
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج کہا کہ وادی کشمیر میں امن اور حالات کو معمول پر لانے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے وہ کسی چھوٹی چیخ و پکار کرنے والی سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام متعلقین بشمول اصل دھارے اور علیحدگی پسندوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ قانون ساز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر سعید نے کہا کہ اگر ہندوستان کو کسی کو چیلنج ہے تو جموں و کشمیر میں امن قائم کرنا اور حالت کو معمول پر لانا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو بھی اسے تسلیم کرنا ہوگا ۔ اگر ہندوستان کو کہیں بھی کسی چیلنج کا سامنا ہے وہ جموں و کشمیر میں ہے ۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے افراد بھی جانتے ہیں کہ ہمارا مشن صرف حکومت چلانا نہیں ہے بلکہ انہیں چیلنجوں کی حقیقت کو ماننا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سعید کے کام کرنے میں بالخصوص ایسے اقدامات پر جن میں سخت گیر علیحدگی پسند مسرت عالم جیسے افراد کی رہائی کے معاملہ پر بی جے پی کو میں بھی بے چینی ہے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی قومی مفادات کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اگر مسئلہ کشمیر کا حق نہیں نکالا گیا تو پی ڈی پی کے ساتھ اپنا اتحاد توڑ سکتی ہے۔ مفتی محمد سعید نے کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے بعد انہوں نے یہ بات واضح کردی کہ ہر کسی کو ان کی کشتی میں سوار کروایاجائے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر متعلقہ افراد کو ساتھ لے کر چلوں ، متعلقہ افراد سے میری مراد وہ تمام افراد ہیں جن میں اصل دھارے میں شامل افراد اور علیحدگی پسند بھی ہین ۔ ہم ان تمام کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ مفتی محمد سعید نے ریاست میں اتحاد حکومت کے قیام کو ریاست کے لئے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چھوٹے موٹے چیخ و پکار کرنے والے افراد سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔ عوام نے اپنی مرضی سے ووٹ دیتے ہوئے تاریخ بنانے کا موقع عطا کیا ہے ۔ مفتی سعید نے کہا کہ ہم اپنے راستہ پر آگے بڑھیں گے ۔ یہ صاف ستھرے حکومت فراہم کرنے کا سفر ہے ۔ یہ احتساب کا، شفافیت اور سیاسی رضا کا سفر ہے ، ہم اس راہ پر آگے بڑھیں گے تاکہ جموں و کشمیر کو مسائل سے باہر نکالیں ۔ جموں و کشمیر قانون ساز کونسل میں صدر نشین کے عہدہ کے لئے پی ڈی پی کے حاجی عنایت علی اور نائب صدر نشین کے عہدہ کے لئے کانگریس کے جہانگیر حسن میر کا بہ اتفاق رائے انتخاب کے بعد کونسل میں خطاب کررہے تھے۔ ان کے ناموں کو وزیر تعلیم نسیم اختر نے پیش کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کبھی کبھار ان کی پارٹی کے ارکان اس فیصلہ پر برہم ہوجاتے ہیں لیکن وہ ہر کسی کو ساتھ لینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ مفتی سعید نے کہا کہ ایوان زیریں میں ہم نیشنل کانفرنس کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا ہے ۔ ہم کونسل میں کانگریس کے رکن کو نائب صدر نشین کے لئے منتخب کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین کامل رکھتا ہوں کہ ہر کسی کو ساتھ لے کر چلوں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ نیشنل کانفرنس ہو یا کانگریس ہر کسی کو ساتھ لینا ان کا مقصد ہے ۔ حالیہ دنوں میں میں نے دہلی میں کسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ریاست میں متبادل فراہم کرنا ہے ۔

Not afraid of 'hue & cry', will take along all stake-holders: Mufti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں