حریت کانفرنس میں پھر ایک مرتبہ پھوٹ - بعض قائدین کی علیحدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

حریت کانفرنس میں پھر ایک مرتبہ پھوٹ - بعض قائدین کی علیحدگی

سری نگر
پی ٹی آئی
جدید حریت کانفرنس سے دوسرے درجہ کے قائدین نے یہ کہتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی کہ تنظیم میں مل جل کر کام کرنے کا مزاج ختم ہوگیا ہے۔ علیحدگی اختیار کرنے والوں میں میر واعظ عمر فاروق کے بشمول ظفر اکبر بھٹ ، سید سلیم غنی ، حکیم رشید، یاسمین راجیہ، بشیر اندرا بی اور علیحدگی پسند قائد شیخ عبدالعزیز کے فرزند شیخ یعقوب شامل ہیں ۔ اس علحدہ گروپ کی جانب سے حریت کی تشکیل جدید ، اس کی کارکردگی اور تمام آزادی کے خواہشمند تنظیموں سے اتحاد کرنے جیسے امور کے مطالبات شامل ہیں ۔ ہم نے گزشتہ دو سال سے تمام اراکین بشمول صدر نشین کی توجہ مبذول کرائی تاہم کچھ بھی نہیں ہوا ۔ غنی نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ سینئر قائدین کو حاشیہ میں رکھ دینا بڑی افسوسناک بات ہے اور یہ ہوا ہے۔ دیگر جماعتوں میں انضمام کو مستر د کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ علیحدگی پسند تنظیموں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی ، سنگھ پریوار کے ساتھ جموں و کشمیر ایجنڈہ پر گٹھ جوڑ بنائے ہوئے ہے، ہم بھی سینئر قائدین سے ربط میں ہیں ۔ وقت کی سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم سے ہر ایک کو ایک ہی مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ہوگا تاکہ ان شر پسندوں کے خلاف جدو جہد کی جاسکے ۔ تاہم حریت کے سرکردہ قائدین کی جانب سے ان علیحدگی شدہ اراکین کی بابت کہا گیا کہ یہ افراد تنظیم میں فیصلہ ساز رکن بننے کے خواہشمند ہیں کیونکہ حریت کی تجدید اور کارکردگی کے ضمن میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں۔1993حریت کانفرنس کے قیام کے بعد سے دو مرتبہ پھوٹ پڑی ہے۔ سخت گیر علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی نے2003کے اسمبلی انتخابات میں نمائندگی کرنے کے لئے اختلاف کیاتھا ۔ دوسری پھوٹ گزشتہ سال جنوری میں سینئر قائدین شبیر احمد اور نعیم خان نے میر واعظ کی زیر قیادت تنظیم سے اپنی علیحدگی اختیار کرلی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں