یمن میں جنگ ختم کرنے سیاسی حل کی ضرورت - طیب اردگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

یمن میں جنگ ختم کرنے سیاسی حل کی ضرورت - طیب اردگان

تہران
یو این آئی
ایران کے صدر حسن روحانی اپنے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ہوئی باہمی مذاکرات کے بعد یمن میں جنگ ختم کرنے کے لئے ایک سیاسی حل کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ یمن کے بارے میں ایک طویل بحث ہوئی ہے ۔ عراق ، شام ، فلسطین کے بارے میں بھی بات کی گئی ۔ ہم نے اس علاقہ سے جنگ اور خون کو فوری طور پر بند کرنے پر غور کیا ہے ۔ یہاں پر مکمل جنگ بندی قائم کی جانی چاہئے اور یمن میں حملوں کو روکنا ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں دیگر ممالک کی مدد سے یمن میں امن ، استحکام، ایک وسیع حکومت اور بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم اس حقیقت سے متفق ہیں کہ ہمیں عدم استحکام ، عدم تحفظ اور جنگ کے علاقہ میں جدو جہدکرنا پڑے گا ۔ ترکی کے صدر نے مارچ کے آخر میں ایران کی طرف سے یمن پر تسلط قائم کرنے کی کوشش کی مذمت کی تھی اور ایران سے یمن ، عراق اور شام سے اپنے تمام سیکوریٹی فورسس کو واپس بلانے کو کہا تھا ۔ اس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی پر مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں