پی ٹی آئی
صدر شی جن پنگ نے آج پاکستان کو چین کا لائق اعتماد دوست قرار دیا اور اس کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کی اور ملک کی دگر گوں معیشت کی طویل المدتی حمایت کا اعلان کیا ۔اپنے پہلے دوروزہ دورہ پاکستان جس کے دوران انہوں نے 51 معاہدے کیے کے آکری دن پاکستانی پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے زور دے کر کہا کہ باہمی اعتماد اور حمایت، باہمی تعلقات کی بنیاد ہے۔ شی جو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ آگے بڑھتے رہین گے اور چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ شی نے کہا کہ میرے موجودہ دورہ کے دوران صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف اور میں نے چین ، پاکستان کے تعلقات کو تمام موسمی اسٹراٹیجک شراکت داری تک بلند کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی شی نے 46 بلین امریکی ڈالر مالیتی انتہائی اہم چین، پاکستانی اقتصادی کو ریڈور کی نقاب کشائی کی۔3000 کلو میٹر کا یہ کوریڈور، جو چین کے مغرب بعید کطہ کو پاکستان کے جنوب مغربی گوداوری بندرہ گاہ بحر ہند سے پاک مقبوضہ کشمیر کے ذریعہ مربوط کرے گا، سڑک، ریل، توانائی منصوبوں ، پائپ لائنس اور سرمایہ کاری پارکس کا ایک وسیع پراجکٹ ہے ۔ شی نے پاکستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں سے ہی چین کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک ایسے دور میں چین کے ساتھ کھڑا تھا جب عالمی اسٹیج پر چین یکا و تنہا ہوگیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی غیر معمولی حمایت حاصل ہے اور ضرورت کے وقت دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ۔ شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اہم مفادات کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔ گزشتہ نو سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیر اعظم شی نے کہا کہ پاکستان پہلا بیرونی ملک ہے جس کا امسال میں نے دورہ کیا اور آپ کے ملک کا یہ میرا پہلا دورہ ہے ، لیکن میرے لئے پاکستانی قطعی غیر مانوس نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ چین کے1۔3 بلین عوام کی جانب سے وہ پاکستان کے بردارانہ عوام کے لئے نیک خواہشات اور سلام لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی جدو جہد نے ان کے قلب و ذہن کو ایک کیا ہے ۔ انہوں نے آفات سماوی کے مواقع پر دونوں ممالک کی ایک دوسرے کو مدد کا حوالہ دیا۔ شی نے پاکستان کی مخالف دہشت گردی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد ہمیشہ پیش پیش رہا اور اس کے لئے اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے چینی ترقی کے نظریہ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ باہمی معاہدوں کے ذریعہ آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔ شی نے کہا کہ چین اپنی معیشت کے تمام شعبوں کو کھول دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بے شمار امکانات ہیں اور چین، خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال ہندوستان سمیت تین علاقائی ممالک کے دورہ کا ذکر کیا۔ شی نے سڑکوں اور پٹیوں کے اپنے نظریہ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ چین۔ پاکستان اقتصادی کوریڈور پاکستان اور پورے خطہ کے لئے سود مند ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چین، اپنے ایک علاقائی ارتباط منصوبہ پر کام کررہا ہے جو اسے ہندوستان، بنگلہ دیش اور میانمار سے مربوط کرے گا ۔ شی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں پر امن تبدیلی یکجہتی کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کام کرے گا۔ قبل ازیں انتہائی سخت سیکوریٹی کے درمیان شی پارلیمنٹ پہنچے ۔ وزیر اعظم نواز شریف ، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق اور سینیٹ کے چیرمین میاں رضا ربانی نے ان کا استقبال کیا۔ صادق نے چینی صدر اور ان کے وفد کا پاکستانی دورہ کے لئے سرکاری طور پر خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم شریف نے آخر میں اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کے پابند عہد ہیں ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں