ماحولیات کی حفاظت ہندوستانی قومی مزاج کا حصہ - ارتھ ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-23

ماحولیات کی حفاظت ہندوستانی قومی مزاج کا حصہ - ارتھ ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیام

نئی دہلی
یو این آئی/ پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ماحولیات کی حفاظت کرنا ہندوستانی قومی مزاج کا مجموعی حصہ ہے۔ صحیح معنوں میں ہم دنیا کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کس طرح موسموں کی تبدیلی کی شدت کو کم کیاجاسکتا ہے ۔ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیام میں کہا کہ ارتھ ڈے ایک ایسا موقع ہے جس میں ہم اپ نے کرہ ارض کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنے اور پائیدار ترقی پر توجہ دینے کے لئے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کریں ۔ ہمارا تعلق ایک ایسی ثقافت سے ہے جو منتر پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے اپنے توئٹ پیام میں کہا کہ زمین ہماری ماں ہے اور ہم اس کے بچے ہیں، ماحولیات کی نگہداشت ہمارے اخلاقی اقدارکا ایک لازمی جزو ہے ۔ مودی نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ ہندوستان میں کاربن گیسوں کے مجموعی گھریلو اخراج بہت کم ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ترقی یافتہ ممالک کے ہندوستان پر سوال اٹھانے پر تنقید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ماحولیات پر فرانس میں منعقد شدنی بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا ایک ایجنڈہ پیش کرے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں