1/اپریل ممبئی پی ٹی آئی
مہاراشٹر ا قانون(ترمیمی)تحفظ میویشیان کی ایک دفعہ کو جس میں ریاست سے باہر ذبح کی گئی گائے ، بیل اور بھینس کا گوشت رکھنے اور استعمال پر امتناع عائد کیا گیا ہے، ایک سینئر وکیل نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کے ذریعہ چیالنج کیا ہے۔ سینئر وکیل ہریش جگتیانی کی درخواست جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس اے آر جوشی پر مشتمل ڈیویژن بنچ سماعت کے لئے آئی جس نے اس کی سماعت6اپریل کو مقرر کی ہے ۔ اسی طرح کی ایک اور درخواست شہر کے ساکن عارف کپاڈیہ نے بھی داخل کی ہے جس کی سماعت بھی6اپریل کو ہوگی ۔ درخواست گزار ہریش جگتیانی نے کہا کہ اگر گائے، بیل، بھینس وغیرہ کا ذبیحہ مہاراشٹرا سے باہر کیا گیا ہو تو اس کا گوشت ریاست میں رکھنے اور کھانے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔Bombay High Court to decide on petition challenging beef ban on April 6
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں