لیبیا کے وزیراعظم برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

لیبیا کے وزیراعظم برطرف

لیبیا کی اسلام نواز تائیدی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عمر الحثی کو کل برخواست کردیا ۔ میڈیا نےپارلیمانی ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ طرابلس کی جنرل نیشنل کانگریس( جی این سی ) نے ووٹ کے ذریعہ فیصلہ کیا اور خلیفہ الگاویل کو نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک سرکاری کام کاج کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ جی این سی نے اس کا اعلان کیا ہے ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دی ۔ لیبیا میں2011 سے سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے ۔ جب بین الاقوامی برداری اور نارتھ اٹلناٹک ٹرسٹی آرگنائزیشن افواج نے معمر قذافی کی آمرانہ نظام حکومت کو برخواست کرنے میں خدمات انجام دی تھیں۔ قذافی کی برطرفی کے بعد لیبیا میں دو حریف پارلیمنٹ معرض وجود میں آئیں۔ سیکولر اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایوان نمائندگان جن کامرکز شہر توبروک ہے اور طرابلس میں قائم اسلام نواز تائید والی جی این سی جیسے غیر ملکی حکومتیں تسلیم نہیں کرتیں۔ پارلیمانی ترجمان نے بتایا کہ طرابلس کی پارلیمںٹ میں85 کے منجملہ 74 ارکان جنہوں نے منگل کے سیشن میں شرکت کی اور ووٹ دیا تاکہ الحسی کو ہٹایاجائے ۔ یہ تو پروگرام مٰیں قائم حکومت سے اتحادی حکومت تشکیل دینے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ مزید یہ کہا کہ الحسی کی بر طرفی کی درخواست طرابلس پارلیمںٹ کے14 وزرا کی جانب سے کی گئی تھی۔ اسپینش خبر رساں ایجنسی نے ای ایف ای نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس فیصلہ سے الحثی ہی متاثر ہوئے اور اس بات پر رضا مندی ہوئی کہ نئے وزیر اعظم کا تقرر اندرون ماہ کرلیاجائے گا۔ الحسی55 کے فجر لیبیا(ڈان آف لیبیا) اسلامی ملیشیا کے ساتھ قریبی روابط ہیں جو کہ طرابلس کی حکومت کا مسلح شعبہ ہے ۔ اسے اپنی سیکوریٹی پالیسیوں پر تنقیدوں کا سامنا ہے۔ چند میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الہاسی کی برطرفی کرپشن کی وجہ سے اور وہ طرابلس کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حیثیت کے حصول میں ناکام رہے ۔ دو حریف حکومتیں لیبیا میں اقتدار کے لئے جدو جہد کررہی ہیں اور بڑے شہروں جیسے بن غازی اور طرابلس میں لڑائی جاری ہے ۔

Libya Tripoli-based parliament sacks PM al-Hassi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں