ترقی پذیر ممالک کی بغیر شرائط امداد کی جائے - چینی صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

ترقی پذیر ممالک کی بغیر شرائط امداد کی جائے - چینی صدر

جکارتہ
یو این آئی
چینی صدر زی جن پنگ نے کہا کہ دولتمند ممالک کو چاہئے کہ ترقی پذیر ممالک کی بغیر سیاسی شرائط کے امداد فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات ایفیروایشیا اجلاس( جس کا مقصد افریقہ اور ایشیا کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا ہے) سے خطاب میں کہیں ۔30سے زائد ممالک کے سربراہان ان دنوں انڈونیشیا کے دارالحکومت، جکارتہ پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ5روزہ ایشیا افریقہ سربراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ اجلاس1965کے اجلاس کی یاد میں منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں سرد جنگ کے دور میں غیر وابستہ تحریک (این اے ایم) کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔ اجلاس کے شرکا کو افریقہ اور ایشیا کے درمیان معاشی تعاون میں مزید اضافہ کی توقع ہہے ۔ ان دو بر اعظموں میں فروغ پاتی ہوئی دنیا کی بڑی منڈیا ں موجود ہیں یا پھر یہ ملک مزید ترقی یافتہ درجہ حاصل کرنے کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔ چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے جہاں سے وہ سالانہ اربوں ڈالر کے قدرتی وسائل درآمد کرتا ہے اور سارے بر اعظم میں جاری اہم ترقیاتی کاموں کے لئے سرمایہ کاری کررہا ہے جس میں زیریں ڈھانچے کے بڑے منصوبے اور قرضہ جات کی ادائیگی میں نرمی سے متعلق منصوبے شامل ہیں تاہم ایسے میں جب چین افریقہ میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے ، مغرب کے متعدد لوگ چین پر انسانی حقوق پر تشویش کے معاملہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہیں ، مثلا ان حکومتوں کو بغیر شرائط کے امدادی پیکیج فراہم کیاجارہا ہے جو مطلع العنان ہیں ۔ زی نے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بیرونی امداد کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے امیر ممالک کی یہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی مراعات طلب کیے بغیر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا کیاجائے ۔ ذی نے کہا کہ یہ تعاون باہمی عزت اور مساوات کی بنیاد پر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو بغیر سیاسی شرائط کے امداد کی پیشکش جاری رکھے گا ۔ انہوں نے چینی قیادت والے ایشنن انفراسٹرکچر انویسٹ منٹ بینک( اے آئی آئی بی) کے فوائد کی طرف دھیان مبذول کرایا جس کے ناقدین نے کہا کہ یہ امریکی حمایت والے عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ایشین ڈولپمنٹ بینک سے مسابقت کے طور پر میدان میں ہے۔57ممالک نے جن میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے امریکی اتحادی بھی شامل ہیں ، بطور بانی ارکان کے ایشین انفراسٹرکچر انوسیٹ منٹ بینک( اے آئی آئی بی) میں شامل ہیں ۔ انڈونیشیا میں منعقدہ اس اجلاس میں چین، جاپان، برونائی ، ملائشیا ، میانمار اور انڈونیشیا کے سربراہان شرکت کررہے ہیں تاہم اس اجتماع میں متعدد کلیدی شخصیات غیر حاضر ہیں جن میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما شامل ہیں ۔ اس کا پہلا اجلاس1955میں جزیرہ نما جاوا کے شہر بندونگ میں ہوا تھا جس میں متعدد نئے آزاد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں