ایشیا - افریقہ چوٹی اجلاس میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

ایشیا - افریقہ چوٹی اجلاس میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا

جکارتہ
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج ایشیائی ، افریقی کانفرنس میں یہ کہتے ہوئے مسئلہ کشمیر اٹھایا ۔ کہ یہ المناک اور ناقابل قبول ہے کہ ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کو پورا نہیں کیا گیا ہے جس پر ہندوستان نے اپنا سخت رد عمل دیا ہے ۔ یہ مسئلہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز نے ایک کثیر قومی فورم میں اٹھایا جس میں ایشیا اور افریقہ کے ممالک حصہ بشمول ہندوستان حصہ لے رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ سشما سوراج کررہی ہیں ۔ سرتاج عزیز نے سمٹ میں کہا1955کے معاہدے میں زیادہ توجہ بنیادی انسانی حقوق بشمول حق خود ارادیت پر مرکوز کی گئی ہے۔ یہاں موجود کئی ممالک ایک قابل فخر ، مقتدر ممالک ہیں اور آزاد ممالک ہنوز اس وقت کی استعماریت کے تحت ہنوز جدو جہد کررہے ہیں ۔ حالانکہ ہم نے ایک طویل عرصہ طئے کیا ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں جس کی صدارت بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کررہی تھیں کہا یہ المناک اور ناقابل قبول ہے کہ60برسوں بعد فلسطین سے لے کر کشمیر تک عوام اپنے خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے پورا ہونے کے لئے انتظار کررہے ہیں۔ اس پر سکریٹری (مشرق) وزارت امور خارجہ انیل وادھوا نے یہ کہتے ہوئے فوری رد عمل ظاہر کیا کہ یہ بدبختانہ بات ہے کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ریاست جموں و کشمیر پر جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ، متنازعہ ریمارکس کے لئے اس طرح کے ایک بین الاقوامی فورم کا انتخاب کیا ہے ۔

اسلام آباد سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کو معمول کے تجارتی فریقوں کی طرح برتائو کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان میں امن اور سلامتی دونوں ملکوں کی معاشی ترقی کے لئے اہمیت رکھتی ہے ۔ وہ پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے ۔ راگھون نے اس تاثر کا ازالہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کا نتیجہ یا پاکستانی بازاروں میں ہندوستانی اسباب کے سیلاب پر منتج ہوگا ۔ ایک بیان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ وہ پشاور کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وسیع تر باہمی تبادلہ خیال کیا ہے جن میں صوبائی گورنر سردار مہتاب احمد خان ، سینیرس اور تجار برادری کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں ۔

Pakistan raises Kashmir at Asian African Conference, India rebuts strongly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں