بنک نوٹس وصول ہونے پر کسان کی خود کشی- 3 کسان دل کا دورہ پڑنے سے فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

بنک نوٹس وصول ہونے پر کسان کی خود کشی- 3 کسان دل کا دورہ پڑنے سے فوت

مظفر نگر
یو این آئی
اتر پردیش میں قرض واپس کرنے میں ناکام ایک کسان نے آج مبینہ طور پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی جب کہ دیگر3کسان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شاملی کے علیم ٹاون کا رہنے والا55سالہ کسان آنند پال نے اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ آنند پال نے گزشتہ شپ خود کشی کی، بتایاجاتا ہے کہ اس نے قرض واپسی میں ناکامی پر بینک نے اسے25لاکھ روپے قرض کی رقم واپس کرنے کے لئے نوٹس جاری کی تھی ، وہ قرض واپسی کے موقف میں نہیں تھا ، جس سے پریشان ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری میں اس کے فصل تباہ ہوگئی تھی ۔ اسی دوران ضلع مظفر نگر میں3کان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر کے عہدیداروں کے مطابق عمیر پور ٹاؤن کے56سالہ کسان اروند، لاچھیرا ٹاؤن کا60سالہ کسان رامپال اور منگل پور کا رہنے والا56سالہ کسان ادیویرکل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے۔ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری میں ان کی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں جس سے وہ پریشان تھے ۔

Farmer hangs self over crop loss; 3 die of cardiac arrest in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں