مغربی بنگال میں زلزلے کے تازہ جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

مغربی بنگال میں زلزلے کے تازہ جھٹکے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آج شام مغربی بنگال میں5۔1شدت کے تازہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف پھیل گیا جب کہ ہفتہ کے روز آئے زلزلہ میں ملک میں مہلوکین کی تعداد72ہوگئی ہے ۔ آج شام6بج کر 6مٹ پر5۔1شدت کا زلزلہ کے تازہ جھٹکے چل پائے گڑی، دارجلنگ ، نارتھ ریناج پور ، ساوتھ ویناج پور اور مسرقہ آباد اضلاع میں محسوس کئے گئے۔ سکم میں آئی ایم ڈی کے سربراہ گوپی ناتھ ساہا کے مطابق اس کا مرکز نیپال۔ ہندوستان سرحد کے قریب تھا ۔ کل بھی ان اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ دریں اثناء ملک کے مختلف ریاستوں میں ہفتہ کے دن خوفناک زلزلہ سے ہونے والی اموات کی تعداد72تک پہنچ گئی ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ دوسری طرف مرکز کی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل بین وزارتی ٹیم نیپال میں راحت اور بچاؤ کارروائی میں تال میل پید اکرنے وہاں پہنچ گئی ہے ۔ ہندوستانی ریاستوں میں بد ترین متاثرہ بہار میں51اموات ہوئی ہیں ۔ جب کہ اتر پردیش میں بارہ ، مغربی بنگال میں دو اور راجستھان میں ایک موت ہوئی ہے ۔ زلزلہ اور طاقتور مابعد جھٹکوں کی وجہ سے مزید288افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ہندوستان نے آپریشن مائتری کے ایک حصہ کے طور پر نیپال میں بڑے پیمانے پر راحت رسانی مہم شروع کی ہے۔ اس نے آج وزات داخلہ، دفاع، امور خارجہ اور این ڈیایم اے سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نیپال روانہ کی ہے ، تاکہ وہ اس زلزلہ سے متاثرہ ملک میں راحت و بچاؤ کارروائی انجام دے سکے ۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری بی کے پرساد کی زیر قیادت یہ ٹیم نیپال میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے تخلیہ کے عمل کی نگرانی بھی کرے گی ۔ زرائع نے بتایا کہ یہ ٹیم راحت اور بچاؤ کارروائی میں حکومتِ نیپال کے ساتھ تال میل پیدا کرے گی اور نقصانات کا تخمینہ کرے گی ۔ وہ نئی دہلی کو رپورٹ روانہ کرے گی ، تاکہ ہمالیائی ملک کو ترجیحی اساس پر ہر ممکن مدد فراہم کی جاسکے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ٹیم کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہندوستان کا تقریباً ایک ہزار تربیت یافتہ عملہ پہلے سے نیپال میں موجود ہے ، جہاں ہندوستان نے راحت اور بچاؤ کارروائی کے لئے زائد از دو درجن طیارے اور ہیلی کاپٹرس تعینات کیے ہیں۔

Fresh aftershock measuring 5.1 on Richter Scale hits West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں