آسٹریلیا - مخالف اسلام ریلی پر مخالفین کی جوابی احتجاجی ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-05

آسٹریلیا - مخالف اسلام ریلی پر مخالفین کی جوابی احتجاجی ریلی

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں آج ایک مخالف اسلام ریالی منعقد ہوئی اور دوسری جانب اس ریالی کے خلاف بطور احتجاج جوابی ریالی بھی منعقد ہوئی ، جس کے نتیجہ میں پارلیمنٹ ہاؤز کے سامنے تعطل کی نوبت آگئی ۔ مخالف اسلام ریالی ، ریکلیم آسٹریلیا ، نامی گروپ نے منظم کی تھی ۔ اس ریالی کے تعلق سے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ریالی ہمارے ملک کو تبدیل کرنے کے اقلیتوں کے اقدام کو روکنے ، منظم کی گئی ۔ ریکلیم آسٹریلیا گروپ ، دیگر شہروں ، علاقائی اور دیہی مراکز میں مزید16ریالیاں منظم کررہا ہے ۔ یہ گروپ قانون شریعت، حلال صد اقتناموں کے اجرائ اور اسلامی انتہا پسندی کے خلا ف اظہار خیال کررہا ہے ۔ اس تنظیم کے کینبرا آرگنائزر دانیال ایونس نے کہا ہے کہ اس ریالی کے لئے جمع لوگ، نسل پرست نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں قوانین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ہم اس کے خلاف ہیں ۔ ان قوانین کے ذریعہ ہماری حفاظت نہیں ہورہی ہے ۔ حکومت کو یہ پیام ہے کہ وہ انتہا پسندوں اور انتہا پسند گروپ کے خلاف آسڑیلیا کے تحفظ کے اقدامات شروع کرے۔ اس گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام کے ساتھ ایک سیاسی نظریہ بھی انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ رہا ہے ۔ ہم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں ، دوسری جانب ریلیم آسٹریلیا کے مخالفین نے ایک جوابی ریالی منعقد کی اور پارلیمنٹ ہاؤز تک اپنے مارچ کے دوران یہ نعرے لگائے کہ مسلمانوں کا خیر مقدم ہے۔ نسل پرستوں کا خیر مقدم نہیں ہے ۔ ریفیوجی ایکشن کمیٹی(آر اے سی) کے رکن جان پاسنٹ نے کہا نے کہ انہوں نے جوابی ریالی میں شرکت کی تاکہ یہ پیام دیاجائے کہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی کہ لوگ، ریکلیم آسٹریلیا کے پرچم تلے جمع ہوئے ہیں ۔ ریکلیم آسڑیلیا نامی یہ تنظیم بنیادی طور پر نسل پرست ہے ۔"

Anti-Reclaim Australia protesters send pro-Islamic message at Parliament House stand-off

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں