مختلف ریاستوں کے کسانوں کے وفود سے راہل گاندھی کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-18

مختلف ریاستوں کے کسانوں کے وفود سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی کل مختلف ریاستوں کے کسانوں کے وفود سے ملاقات کریں گے اور نریندر مودی حکومت میں یو پی اے کے جس اراضی قانون میں مختلف تبدیلیاں کی ہیں ان پر ان کی رائے جانیں گے ۔ اتوار کو کانگریس کی کسان، کھیت مزدور ریالی سے ایک دن قبل راہول کی کسانوں سے ملاقات ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی، کانگریس کے بعض سینئر قائدین بشمول جئے رام رمیش اور ڈگ وجئے سنگھ کے ساتھ اتر پردیش ، ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کی مختلف کسان تنظیموں کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔ وفد میں بھٹا پرسول موضع کے کسان بھی شامل ہوں گے ۔ جہاں راہل گاندھی نے 2011میں کسانوں کی اراضی جبرا حاصل کرلینے کے خلاف پدیا یاترا کی تھیں ۔ ان کے اسی احتجاج کے نتیجہ میں2013کا وہ قانون بناتھا جس میں حصول اراضی و باز آباد کاری میں شفافیت اور کسانوں کومناسب معاوضہ کا حق دیا گیا تھا ۔ پارٹی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ کانگریس کے نائب صدر اپنی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کے ساتھ ریالی سے خطاب کریں گے ۔ یہ ریالی راہول گاندھی کی واپسی کے ایک طرح کے اعلان اور پارٹی کی طاقت کے مظاہرہ کے طور پر کی جارہی ہے ۔ جو اراضی کے اصل قانون میں تبدیلیوں کی پرزور مخالفت کررہی ہے۔ کانگریس کو امید ہے کہ ریالی میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگ حصہ لیں گے ۔ ریالی کا نعرہ ، چلو دلی چلیں، دیا گیا ہے ۔ ہورڈنگس لگائی گئی ہیں اور ایف ایم ریڈیو چیانلس پر بھی اسپاٹس بک کئے گئے ہیں ۔ کسانوں کو لے کر17ڈبوں والی اکسپریس ٹرین جے پور سے روانہ ہوگی اور6مقامات پر رکنے کے بعد ریالی کے دن دہلی پہنچ جائے گی۔

Rahul Gandhi meets delegation of farmers at his Delhi office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں