اوباما کی دادی اور چچا عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

اوباما کی دادی اور چچا عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچے

ریاض
یو این آئی
اوباما کی دادی سارہ اوباما مکہ مکرمہ میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے موضوع پر منعقدہ نمائش میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال پسند مذہب ہے اور اعتدال پسندی اس کی تعلیمات میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ اسلام امن و آشتی کی تعلیم دیتا ہے اور تشدد و دہشت گردی کا پرزور مخالف ہے ۔ سارہ اوباما اپنے بیٹے سعید اوباما کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچی ہیں۔ سعید امریکی صدر کے چچا ہیں ۔ ان کے ہمراہ ان کے پوتے موسی اوباما بھی ہیں جو یہاں عمرہ کرنے کی غرض سے آئے ہیں ۔ سارہ اوباما نے سعودی حکومت کی دونوں مقامات مقدسہ( خانہ کعبہ و مسجد نبوی) کی شاندار تعمیر و توسیع کی زبردست انداز میں ستائش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

Obama's grandma arrives for Umrah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں