مصر کو فوجی امداد کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

مصر کو فوجی امداد کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ - اوباما

امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کو بتایا ک وہ ایف16 جنگی طیارہ روانہ کی اجازت کے علاوہ مصر کوسالانہ فوجی امداد کی درخواست کریں گے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایف16 طیاروں کی ڈیلیوری پر اکتوبر2013 سے جاری پابندی ہٹادیں گے ۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہوگی کہ ایف16 طیاروں کے علاوہ ہارپون مزائلس اورA1M1ٹینک کٹس پر عائد پابندی بھی ہٹالی جائے گی۔ امریکہ نے یہ پابندی اس وقت عائد کی تھی جب السیسی مصر ی مسلح فورسس کے سربراہ ہوا کرتے تھے اور ان دنوں کے سدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کرکے ایک عبوری حکومت قائم کرلی تھیں جس کے بعد انہوں نے مرسی کے حامیوں کے خلاف زبردست کارروائیاں شروع کی تھی۔ عرب ملک کو سالانہ فوجی امداد3۔1بلین ڈالر پر مشتمل ہے جب کہ یہ سازو سامان700 ملین ڈالر کے ہیں۔ اوباما نے صدر السیسی کو یہ تیقن بھی دیا کہ وہ کانگری سے 3۔1بلین ڈالر کی فوجی امداد جاری کرنے کی درخواست کریں گے ۔ وائٹ ہائوز نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مالی سال2018 کے آغاز کے ساتھ واشنگٹن قاہرہ کو سیکوریٹی امداد فراہم کرے گا جو دہشت گردی کیمپ، سرحدی سلامتی، صحرائے سینا ئی سیکوریٹی اور جہاز رانی سیکوریٹی سے متعلق ہوں گی۔ واہٹ ہائوز نے یہ بھی بتایا کہ اوباما نے السیسی پر یہ وضاحت بھی کی کہ دیگر اقدامات سے فوجی امداد تعلقات میں بہتری آئے گی جس کے نتیجہ میں امریکہ اورمصر کے مشترکہ مفادات محفوظ ہوں گے۔ مصر، یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب زیر قیادت اتحاد فضائی کارروائیوں میں شامل ہے ۔ السیسی کے ساتھ ٹیلی فونی بات چیت کے دوران انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مصر میں امن پسند کارکنوں کی قیداور اجتماعی مقدمات کی سماعت واشنگٹن کے لئے باعث تشویش ہے ۔

Obama ends freeze on U.S. military aid to Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں