میانمار - لڑائی بندی معاہدہ کے مسودہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

میانمار - لڑائی بندی معاہدہ کے مسودہ پر دستخط

صدر میانمار تھین سین ملک میں65سال سے جاری مسلح جھڑپوں کے خاتمہ کے لئے نسلی باغی گروپس اور حکومت کے درمیان لڑائی بندی معاہدہ کے ایک خاکہ پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے ۔ حکومت کی جانب سے بات چیت کرنے ولی ٹیم ، یونین پیس ورکنگ کمیٹی اور نیشن وائڈ سیز فائر کو ارڈینیشن ٹیم دو فریقین ہیں جنہوں نے اتفاق رائے سے مسودہ تیار کیا ہے۔ این سی سی ٹی16نسلی مسلح گروپس کی نمائندگی کرتی ہے۔ نسلی نمائندے اب اس معاہدہ کی دستاویز کے ساتھ باغی گروپس سے رجوع ہوں گے ۔ لڑائی بندی معاہدہ کی اگر توثیق ہوگئی اور فریقین نے اس کا احترام کیا تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی جس کے نتیجہ میں حکومت اور باغی گروپس کے درمیان سیاسی بات چیت کا سلسلہ شرو ع ہوگا۔ نسلی گروپس خود مختاری کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ تھین سین نے میانمار کی سینٹر کے مختصر دورہ کے دوران یہ احساس ظاہر کیا کہ این سی سی ٹی او اور یوپی ڈبلیو سی کے ساتھ معاہدہ کی دستاویز پر دستخط سے سیاسی بات چیت کی راہ ہموار ہوگی ۔ حکومت نے امن عمل میں سہولتوں کے لئے میانمار میں پیس سنٹر قائم کیا ہے ۔ میانمار کی نیم فوجی ، نیم سیول حکومت 49برسوں کی فوجی حکومت کے بعد2011ء میں قائم ہوئی تھی اس حکوم تکے قیام کے بعد بیشتر گروپس کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے جب کہ یہ گروپس1948میں آزادی کے بعد سے اسلحہ بند ہیں ۔ میانمار پیس سنٹر کے ایک سینئر مشیر چلا مانگ شوئے نے احساس ظاہر کیا کہ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو نیشن وائڈ سیز فائر اگریمنٹ( قومی لڑائی بندی معاہدہ) پر مئی میں نیپی تاؤ کے نسلی مسلح گروپس کے اعلیٰ قائدین اس پر دستخط کردیں گے ۔ ان کا اشارہ ملک کے دارالحکومت کی جانب تھا۔ اقوام متحدہ نے معاہدہ کے مسودہ کو تاریخی اور نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسیع تر سیاسی بات چیت کی جانب یہ پہلا قدم ہے ۔ آج کے معاہدہ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق حریفوں کے درمیان بھروسہ، اعتماد اور تعاون کی نئی سطح ممکن ہے اور میانمار میں تبدیلیوں کے بیج سے اب اکھوے پھوٹنے لگے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں میانمار پر خصوصی مشیر وجئے نامبیار نے یہ احساس ظاہر کیا۔

Myanmar army and rebels sign draft ceasefire agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں