اندرون ملک تیار کردہ پہلی اسکارپین آبدوز کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-07

اندرون ملک تیار کردہ پہلی اسکارپین آبدوز کا افتتاح

ممبئی
آئی اے این ایس
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج یہاں مجگاؤں ڈاک یارڈ لمٹیڈ میں پہلی اندرون ملک تیار کردہ آبدوز"اسکار پین" کا افتتاح کیا ۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے پر عزم سب میرین پروگرام پراجکٹ 75کا ایک حصہ ہے جسے فرانس کے اشتراک سے شروع کیا گیا ۔ آئندہ چند سالوں میں مزید6آبدوز وں کو شامل کیاجائے گا۔ اس آبدوز کو پانی میں روانہ کرنے کی تقریب کے موقع پر پوجا منعقد کی گئی ، جس میں منوہر پاریکر ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل آر کے دھون، چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ توقع ہے کہ اس آبدوز کو ستمبر2016تک بحریہ میں شامل کرلیاجائے گا ۔ فی الحال ہندوستانی بحریہ کے پاس14روایتی ڈیزل الکٹرک آبدوز ہیں جن میں10روسی کیلو گلاس اور 4جرمن ایچ ڈی ڈبلیو کلاس کی آبدوزیں شامل ہیں ۔ منوہر پاریکر پراجکٹ ،75پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لینے شہر آئے ہوئے ہیں۔ مغربی نیول کمانڈ نے یہ پراجکٹ شروع کیا ہے اور توقع ہے کہ پراجکٹ15-Bکلاس لڑاکا طیاروں پر بھی انہیں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ ایم ڈی ایل نے یہ طیارے تیار کئے ہیں ۔
دریں اثنا بھونیشور سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان کے میزائل شکن نظام کی آزمائش پیر کے روز ناکام ہوگئی جب کہ وہ اپنے نشانے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ ایک سینئر دفاعی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ملکی ساختہ اڈوانس ایئر ٖڈیفنس( اے اے ڈی)میزائل شکن اڈیشہ کے بھادرک ضلع کے ساحل پروہیلر آئی لینڈ سے چھوڑی گئی جو یہاں سے170کلو میٹر دور واقع ہے لیکن اڑان بھرنے کے کچھ ہی سیکنڈ بعد یہ خلیج بنگال میں گر پڑی ۔ ٹیسٹ رینج ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد کے مطابق" اس نے منصوبہ بند طریقہ سے اڑان بھری لیکن نشانہ تک نہیں پہنچ پائی ۔ ہم اعداد و شمارکا تجزیہ کررہے ہیں۔"

Defence minister Manohar Parrikar undocks Scorpene

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں