مسرت عالم کے خلاف قانون عوامی سلامتی کا اطلاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

مسرت عالم کے خلاف قانون عوامی سلامتی کا اطلاق

سری نگر
یو این آئی
سخت گیر حریت کانفرنس رہنما مسرت عالم کے خلاف قانون عوامی سلامتی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں آج صبح جموں کی جیل کو منتقل کردیا گیا ۔ اگر کسی عدالت کی جانب سے ان کے خلاف اس قانون کو کالعدم نہیں کیا گیا تو وہ انہیں دو سال جیل میں گزارنا پڑے گا ۔ مسرت کے خلاف اس قانون کے تحت گرفتاری کے احکام ڈپٹی کمشنر بڈگام کی جانب سے جاری کئے گئے جس کے بعد مسرت کو کوٹ بلوال جیل جموں و منتقل کردیا گیا ۔ وسطی کشمیر میں16اپریل کو سید علی شاہ گیلانی کے استقبال کے لئے منعقدہ جلسہ میں پاکستانی پرچم لہرانے اور موافق پاک نعرے لگانے پر مسرت عالم کو16اپریل کو قانون انسداد غیر قانونی سرگرمیاں کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ بڈگام کی جیل میں محروس تھے ۔ حریت کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ تنظیم کا ایک گروپ آج صبح ان سے ملقات کے لئے بڈگام گیا تھا تاہم ان قائدین سے کہا گیا کہ مسرت عالم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے یہ کہتے ہوئے مسرت کا سامان بشمول بلاٹکٹ حریت قائدین کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون عوامی سلامتی کے تحت حریت رہنما کی گرفتاری کی وہ توثیق یا تردید نہیں کرسکتے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ انہیں بڈگام سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ ان کے خلاف مذکورہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بڈگام مسرت کی درخواست ضمانت پر25اپریل کو فیصلہ سنانے والے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ضمانت پر رہائی کو روکنے کو مسرت کے خلاف2010میں اور متعدد مرتبہ پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اس قانون کے تحت حراست کو عدالتوں نے کئی مرتبہ کالعدم کردیا لیکن ہر بار انہیں دوبارہ گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت بننے کے بعد ان کی رہائی چار سال بعد عمل میں آئی تھی ۔

JK: Masarat Alam slapped with stringent act, shifted to Jammu jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں