حکومت بچوں کی شرح اموات کو قابو میں کرنے کے لیے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-29

حکومت بچوں کی شرح اموات کو قابو میں کرنے کے لیے کوشاں

نئی دہلی
یو این آئی
صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ قومی صحت مشن کے تحت تمام ریاستوں میں بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان اقدامات میں جننی ششو سرکشا کا ریہ کرم( جے ایس ایس کے) سہولیات کی بنیاد پر نوزائیدہ کی دیکھ بھال(ایف بی این سی) گھروں میں نوزائیدہ کی دیکھ بھال( ایچ بی این سی) نوزائیدہ بھارتی ایکشن پلان( آئی این اے پی) نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لئے جدید اقدامات جیسے طریقہ کار شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ اگست2014میں ہیضے کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک پندرہ روزہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں او آر ایس اور زنک تقسیم کیا گیا تھا تاکہ ہیضے سے متاثر بچوں کی دیکھ بھال کی جاسکے ۔ اسی طرح اتر پردیش، مدھیہ پردیش ، بہار اور راجستھان میں، جہاں بچوں کی شرح اموات سب سے زیادہ ہے، نمونیہ اور ہیضے کے لئے ایک مربوط ایکشن پلان شروع کیا گیا ۔ بچوں میں غذائیت کی شدید کمی دور کرنے کی خاطر تغذیہ کی باز آباد کاری کے مراکز( این آر سی) قائم کیے گئے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت کے اشتراک سے نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں میں کھانے پینے کی تغذیہ بخش خوراک کو فروغ دیاجارہا ہے ۔ بچوں اور ان کی ماؤں کی صحت میں بہتری لانے کی خاطر گاؤں میں صحت اور تغذیے کے دن منائے جارہے ہیں ۔ اسی طرح تمام حاملہ عورتوں اور نوزائیدہ بچوں کے رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے ویب سائٹ پر مبنی مدر اینڈ چائلڈٹریکنگ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔ بچوں کی صحت کو بہتر کرنے کے لئے راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم بھی شروع کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں