ہندوستان تعمیری مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند نہیں - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

ہندوستان تعمیری مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند نہیں - نواز شریف

اسلام آباد
رائٹر
ہندوستان اچھے تعلقات کے لئے پاکستان کی خواہش کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے یہ بات کہی ۔ ایک پڑوسی کی شاذو نادر سرزنش کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی جس کے ساتھ انہوں نے تعلقات قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ہندوستان کے ساتھ اچھے پڑوسی تعلقات کے لئے ہماری خواہش قبول نہیں کی گئی ہے۔ شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران ایک انٹر ویو میں سعودی گزٹ سے یہ بات کہی جسے آج پاکستانی اخبارات میں شائع کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کے لئے گزشتہ مئی میں انہوں نے ایک دعوت قبول کیا تھا جو ایک استثنائی فیصلہ تھا، لیکن مہینوں بعد بھی ہندوستانی کشمیری علیحدگی پسند سیاستدانوں کے ساتھ پاکستان کے سفیر کی ملاقات کے بعد مذاکرات سے دستبردار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بیہودہ تناظر تھا ۔ ایسی کوئی علامت نہیں ہے کہ ہندوستان ہمارے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا خواہشمند ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلہ کے بشمول تمام مسائل کے حل کے لئے تعمیری مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔ ہندوستان اس ماہ اس وقت برہم ہوگیا جب ایک پاکستانی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا جو ہندوستانی شہر ممبئی پر2008کے ملہ کا مبینہ سازشی ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ یہ رہائی اس اداراک کو دوبارہ یقینی بناتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں سے نمٹنے پر دوہرا معیار اپنارہا ہے ۔

No sign of India resuming dialogue with Pakistan: PM Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں