فولاد کی پیداوار میں چین کو پیچھے چھوڑنے کا عزم - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

فولاد کی پیداوار میں چین کو پیچھے چھوڑنے کا عزم - وزیراعظم مودی

یہ بتاتے ہوئے کہ اسٹیل کی پیداوار کے معاملہ میں ہندوستان امریکہ سے آگے نکل چکا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کو چین کے ساتھ مسابقت کرنی ہے جو کافی آگے ہے ۔ مودی نے اڈیشہ کے شہر روکیلا میں جدید توسیع شدہ رورکیلا اسٹیل پلانٹ کے اسٹیل یونٹ کا افتتاح انجام دینے کے بعد کہا کہ ہندوستان نے اسٹیل کی پیداوار کے معاملہ میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن ہم ہنوز چین سے پیچھے ہیں اور جب میں میک ان انڈیا مہم کی بات کرتا ہوں تو ہم کسی سے بھی پیچھے رہنا قبول نہیں کریں گے ۔ ہمیں اپنی پیداوار اضافہ کرنا ہوگا۔12000 کروڑ روپے لاگتی پراجکٹ کی وجہ سے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں دو گنا اضافہ ہوگا اور یہ سالانہ4۔5 ملین ٹن سے بڑھ کر2 ایم پی ٹی اے ہوجائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ ترقی کرسکتا ہے جن کی تعداد مجموعی آبادی کا تقریبا65 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو روزگار اور صلاحیتوں کے فروغ کی مناسب تربیت ملتی ہے تو ملک خوشحال بنے گا اور آئندہ دس سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور صنعتوں کی ترقی کے لئے معدنی وسائل کا مناسب استعمال کیاجانا چاہئے ۔ مودی نے کہا کہ دیگر ممالک کے لئے معدنی وسائل کی تجارت سے ملک کی معیشت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر نہیں ہوگی ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ معدنی وسائل کی وجہ سے قدر میں اضافہ اور روزگار کی پیداوار ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا ملک میں سرمایہ کاری سے دلچسپی ظاہر کررہی ہے جب کہ گزشتہ ایک دہے کے دوران یہ صورتحال نہیں تھی ۔ ہم دنیا کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرنا چاہتے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں دنیا کے دیگر علاقوں کے مقابل یہاں زیادہ منافع حاصل ہوگا ۔ تمام ریاستوں کی متوازن ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جو مغربی علاقوں کی بہ نسبت پسماندہ ہیں ۔ مودی نے کہا کہ مشرقی خطہ کر ترقی دی جانی چاہئے ۔ جب ہندوستان کا مغربی حسہ ترقی کررہا ہے تو ہمیں مشرقی خطہ پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے معدنیات پر رائیلٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے اڈیشہ کوفائدہ ہوگا۔ مرکز نے بر سر اقتدار آنے کے بعد 14 ویں فینانس کمیشن میں پچیس ہزار کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں جو گزشتہ 60 سال میں18000 کرو ڑ تک پہنچے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی کرنی ہے تو اڈیشہ کو ترقی دینی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ رکھنے والی ریاستیں بشمول اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور بہار کو کانوں کی نیلامی سے فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے منسوخ کردہ204 کانوں کے منجملہ صرف بیس کانوں کی شفاف نیلامی سے ملک کو زائد از دو لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں ۔

Modi wants India to surpass China in steel production

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں